پاکستان ایشیا کپ بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا نیا چیمپئن بن گیا
Web Desk
20 November 2026
بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں شیڈول ایشیا کپ بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل مسلسل بارش کے باعث منسوخ ہونے پر میچ ریفری نے ٹورنامنٹ کے قواعد و ضوابط کے تحت پاکستان کو نیا چیمپئن قرار دے دیا ہے۔ ٹورنامنٹ کے ضوابط 7 نومبر کو تمام شریک ممالک کو بھجوا دیے گئے تھے جن کے مطابق فائنل متاثر ہونے کی صورت میں پوائنٹس ٹیبل، نیٹ رن ریٹ اور ہیڈ ٹو ہیڈ ریکارڈ میں برتری کی بنیاد پر پاکستان کو فاتح قرار دیا گیا، کیونکہ قومی ٹیم نے لیگ مرحلے میں سری لنکا، بنگلہ دیش اور بھارت تینوں کو شکست دے کر ٹورنامنٹ میں سرفہرست پوزیشن حاصل کر رکھی تھی۔ فیصلے کے بعد بھارتی ٹیم اختتامی تقریب کا بائیکاٹ کرتے ہوئے اسٹیڈیم سے روانہ ہو گئی، جبکہ تقریب میں مہمانِ خصوصی ڈائریکٹر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ عبداللہ الفواد نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اور اس موقع پر پاکستان کے ہائی کمشنر عمران حیدر اور ڈائریکٹر رنگپور رائیڈرز شہزاد اکبر سبحان بھی موجود تھے۔
متعلقہ عنوانات
اگر ایک ہی وقت میں بڑی تعداد میں لوگ بیمار پڑ جائیں تو دنیا کا کوئی بھی ہیلتھ کیئر سسٹم اس بوجھ کو برداشت نہیں کر سکتا،،مصطفیٰ کمال
20 November 2026
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ رکن ممالک کے اجتماعی دفاع اور علاقائی استحکام کے عزم کا مظہر ہے، معاہدے کا آئندہ اجلاس
20 November 2026
زرعی و غذائی تحفظ کی بگڑتی صورتحال پر فوری ای سی سی اجلاس بلایا جائے،
20 November 2026
پاکستان اور ترکیہ کی دوستی کے نئے باب کا آغاز، توانائی کے معاہدوں پر دستخط
20 November 2026
کیمرے والے اسمارٹ گلاسز کی درآمد کیلئے مشروط اجازت مل گئی
20 November 2026
الیکشن کمیشن: عطاء تارڑ کیخلاف ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کا فیصلہ محفوظ
20 November 2026
چاند کی مٹی میں آلو اگانے کا کامیاب تجربہ
20 November 2026
بابا گرونانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات، 3 ہزار سکھ یاتریوں کو ویزے جاری
20 November 2026