پی سی بی نے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا
Web Desk
21 November 2026
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 38 قومی کرکٹرز کے لیے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے جو 30 جون 2027ء تک مؤثر رہیں گے۔ پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق کھلاڑیوں کو ٹیسٹ، ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور ڈیویلپمنٹ سمیت مختلف فارمیٹ کی بنیاد پر کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے، جس کے تحت بابر اعظم اور سلمان علی آغا کو ٹیسٹ اور ون ڈے فارمیٹ کے کنٹریکٹس دیے گئے ہیں جبکہ خالصتاً ٹیسٹ کیٹیگری میں اذان اویس، محمد عباس، ساجد خان اور سعود شکیل شامل ہیں۔ اسی طرح ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے مشترکہ معاہدے ابرار احمد، فخر زمان، فہیم اشرف، حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی اور عرفات منہاس کو پیش کیے گئے ہیں، جبکہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیٹیگری میں حسن نواز، معاذ صداقت، محمد سلمان مرزا، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، شاداب خان اور عثمان طارق جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ مزید برآں مستقبل کے کھلاڑیوں کی تیاری کے لیے ڈیویلپمنٹ کیٹیگری میں 19 نوجوان کرکٹرز کو شامل کیا گیا ہے جن میں عبدالصمد، عبداللہ فضل، احمد دانیال، علی رضا، فرحان یوسف، حنین شاہ، محمد طحہٰ، محمد طیب عارف، محمد غازی غوری، محمد عمران رندھاوا، رضا اللہ، سعد بیگ، سعد مسعود، سمیر منہاس، شاہ زیب خان، شامل حسین، سفیان مقیم اور عبید شاہ شامل ہیں۔
متعلقہ عنوانات
سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں اگلے 3 ماہ خشک سالی کا خدشہ:
21 November 2026
سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ؛ نوجوان گھر بیٹھے ڈالر کمائیں
21 November 2026
حوثی ملیشیا کے حملے ناقابل قبول، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم
21 November 2026
190 ملین پاؤنڈز کیس:عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں سماعت کیلیے مقرر
21 November 2026
ذہنی معذوری کے شکار شخص کا مقدمہ قابل سماعت قرار، عدالت نے درخواست مسترد کر دی
21 November 2026
ملک بھر کے بجلی صارفین پر ایڈجسٹمنٹس کا بھاری بوجھ منتقل کیے جانے کا خدشہ
21 November 2026
ای سی سی نے مزید 4 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دے دی
21 November 2026
آلائی کے علاقے بلیجہ میں اراضی کے تنازعے پر فائرنگ، 7 افراد جاں بحق، 10 زخمی
21 November 2026