پاکستان نے حیران تو نہیں کیا لیکن ان کی بولنگ اچھی رہی، کوشال مینڈس
Web Desk
20 November 2026
سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان کوشال مینڈس نے کہا ہے کہ پاکستان نے انہیں حیران تو نہیں کیا تاہم میزبان ٹیم کی بولنگ کارکردگی خاصی اچھی رہی۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں دوسرے ٹیسٹ میچ اور سیریز میں 0-1 سے شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کوشال مینڈس نے کہا کہ پاکستان کا دورہ مجموعی طور پر بہت اچھا رہا، ٹیم نے اس دورے کو خوب انجوائے کیا اور یہاں بہت اچھی کرکٹ کھیلنے کو ملی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیں حیران نہیں کیا لیکن ان کے بولرز نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا۔ کوشال مینڈس نے اعتراف کیا کہ ان کی ٹیم کو چند شعبوں میں یقیناً مسائل کا سامنا رہا اور انہیں بیٹنگ اور بولنگ دونوں میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔
سری لنکن کپتان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیم کی بیٹنگ کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے، بالخصوص نئی گیند کو کھیلنے کی صلاحیت میں نکھار لانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس سے بہتر کھیل پیش کر سکتے تھے اور سیریز ہارنا یقیناً اچھا نہیں لگا۔
دورۂ پاکستان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کوشال مینڈس نے کہا کہ پاکستان آ کر بہت خوشی ہوئی، ٹیم نے یہاں ایک ماہ قیام کیا اور تمام کھلاڑی بھی خوش ہیں، جبکہ ہماری خواہش ہے کہ آئندہ بھی پاکستان کا دورہ کریں۔
متعلقہ عنوانات
پی سی بی نے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا
21 November 2026
محمد عباس رواں سال ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے
21 November 2026
آئی ایل ٹی 20 کا پانچواں سیزن کل سے شروع، بابراعظم اور شاداب خان مرکز نگاہ
20 November 2026
پہلی اننگز میں سری لنکا کو 92 رنز پر آؤٹ کرنا ٹرننگ پوائنٹ تھا: بابر اعظم
20 November 2026
پاکستان ایشیا کپ بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا نیا چیمپئن بن گیا
20 November 2026
پنڈی ٹیسٹ: پاکستان نے سری لنکا کے خلاف سیریز 0-1 سے جیت لی
20 November 2026
فیفا کے صدارتی انتخابات کیلئے تین امیدوار سامنے آگئے
20 November 2026
دوسرے ٹیسٹ کا تیسرا روز ختم، سری لنکا کی 82 رنز کی برتری، 9 وکٹیں گر گئیں
19 November 2026