LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ پاؤلو رینجل پاکستان پہنچ گئے لاڑکانہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 3 حلقوں میں پولنگ کا عمل شروع پاکستان کی بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت پاسدارانِ انقلاب کا ڈرون حملوں میں امریکی پیٹریاٹ نظام کے 2 ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ

پاکستان کی بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت

Web Desk

22 November 2026

وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے تحت تہذیبوں کے درمیان مکالمے کے وزارتی فورم میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے اردو زبان میں اظہارِ خیال کیا اور بھارت سمیت تمام رکن ممالک کو مکالمے کی دعوت دیتے ہوئے ثقافتی تعاون، تاریخی ورثے کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے 3 نکاتی فارمولا پیش کر دیا۔ اپنے خطاب میں مرزا غالب اور علامہ اقبال کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مکالمہ ہمیشہ مختلف نظریات اور ثقافتوں کے درمیان ہی ہوتا ہے اور اگر تمام نظریات ایک جیسے ہوں تو وہ مکالمہ نہیں رہتا، جبکہ پاکستان گندھارا اور بدھ مت سمیت قدیم تہذیبوں کا امین ہے جس کے تاریخی روابط فارس و عرب سے لے کر بخارا اور سمرقند تک پھیلے ہوئے ہیں۔ ڈاکٹر مصدق ملک نے ایس سی او ممالک کے مابین ثقافتی تعاون کے فروغ، تاریخی ورثے کو محفوظ بنانے اور تہذیبی آثار کو موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے بچانے کے لیے مشترکہ اقدامات کی تجویز دیتے ہوئے ثقافتی ورثے کے تحفظ کا ایس سی او نیٹ ورک اور ڈیجیٹل لائبریری قائم کرنے پر زور دیا۔ فورم کے موقع پر ڈاکٹر مصدق ملک اور بھارتی وزیر گجندر سنگھ شیخاوت کے درمیان نئی دہلی کے پرانے قلعے میں ایک غیر رسمی ملاقات بھی ہوئی جس میں دونوں وزرا کافی دیر تک گفتگو کرتے رہے، جبکہ وفاقی وزیر نے آذربائیجان، کرغزستان، تاجکستان اور نیپال کے وزرائے ثقافت و اطلاعات اور ایرانی وفد سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔