محمد عباس رواں سال ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے
Web Desk
21 November 2026
پاکستان کے تجربہ کار میڈیم فاسٹ بولر محمد عباس رواں سال ٹیسٹ کرکٹ میں دنیا کے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کر کے قومی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کرنے والے محمد عباس کو مین آف دی میچ اور مجموعی طور پر دو میچوں کی سیریز میں 8 وکٹیں لینے پر مین آف دی سیریز کا اعزاز دیا گیا۔ اس شاندار کارکردگی کے بعد محمد عباس کی رواں برس ٹیسٹ کرکٹ کی 14 اننگز میں وکٹوں کی مجموعی تعداد 39 ہو گئی ہے، جبکہ عالمی فہرست میں انگلینڈ کے جوش ٹنگ 14 اننگز میں 33 وکٹوں کے ساتھ دوسرے اور آسٹریلیا کے مچل اسٹارک اتنی ہی اننگز میں 32 وکٹیں حاصل کر کے تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پی سی بی نے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا
21 November 2026
آئی ایل ٹی 20 کا پانچواں سیزن کل سے شروع، بابراعظم اور شاداب خان مرکز نگاہ
20 November 2026
پاکستان نے حیران تو نہیں کیا لیکن ان کی بولنگ اچھی رہی، کوشال مینڈس
20 November 2026
پہلی اننگز میں سری لنکا کو 92 رنز پر آؤٹ کرنا ٹرننگ پوائنٹ تھا: بابر اعظم
20 November 2026
پاکستان ایشیا کپ بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا نیا چیمپئن بن گیا
20 November 2026
پنڈی ٹیسٹ: پاکستان نے سری لنکا کے خلاف سیریز 0-1 سے جیت لی
20 November 2026
فیفا کے صدارتی انتخابات کیلئے تین امیدوار سامنے آگئے
20 November 2026
دوسرے ٹیسٹ کا تیسرا روز ختم، سری لنکا کی 82 رنز کی برتری، 9 وکٹیں گر گئیں
19 November 2026