LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ پاؤلو رینجل پاکستان پہنچ گئے لاڑکانہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 3 حلقوں میں پولنگ کا عمل شروع پاکستان کی بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت پاسدارانِ انقلاب کا ڈرون حملوں میں امریکی پیٹریاٹ نظام کے 2 ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ

لاڑکانہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 3 حلقوں میں پولنگ کا عمل شروع

Web Desk

22 November 2026

لاڑکانہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں 3 حلقوں میں پولنگ کا عمل پرامن طور پر جاری ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے مطابق یونین کونسل 28 رشید وگن، ٹاؤن کمیٹی باڈہ کے وارڈ نمبر 12 اور یونین کونسل 10 رتوڈیرو کی نشستوں پر انتخابات ہو رہے ہیں جہاں مجموعی طور پر 27 ہزار 678 رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تینوں حلقوں میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کا براہِ راست مقابلہ آزاد امیدواروں سے ہو رہا ہے، جبکہ ضلع بھر کی خالی ہونے والی 9 بلدیاتی نشستوں میں سے 6 پر پیپلز پارٹی کے امیدوار پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔ انتخابی حکام کے مطابق ووٹنگ کے عمل کے لیے 19 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کرتے ہوئے 308 پولیس افسران اور اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔