ہانیہ عامر کا پہلا گانا ’پابلو‘ ریلیز، مخالفین کو دوٹوک جواب
Web Desk
11 September 2026
کراچی: پاکستان کی معروف اور مقبول ترین اداکارہ ہانیہ عامر نے تمثیل کاری کے بعد موسیقی کی دنیا میں قدم رکھتے ہوئے اپنا پہلا گانا ’پابلو‘ (Pablo) ریلیز کر دیا ہے۔
ہانیہ عامر کا لکھا اور کمپوز کردہ یہ گانا پیانو کی نرم اور دلکش دھن سے شروع ہوتا ہے جو اداکارہ کے شوخ اور معصومانہ انداز سے مطابقت رکھتا ہے، تاہم جلد ہی یہ گانا ایک باقاعدہ پنجابی ہپ ہاپ ٹریک میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ گانے کے بولوں میں ہانیہ عامر نے اپنے ناقدین اور ان لوگوں کو کرارا جواب دیا ہے جو ان کی خوبصورتی اور معصومیت کی وجہ سے انہیں ’جعلی‘ سمجھتے ہیں۔
گانے میں اداکارہ اپنی بے پناہ مقبولیت اور ’پنڈی اٹیٹیوڈ‘ کا ذکر کرتے ہوئے بتاتی ہیں کہ ان کی شہرت اور شائقین کا پیار پاکستان سے لے کر پورے بھارت تک پھیلا ہوا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ ناقدین کی باتوں پر دھیان دینے کے بجائے اپنی دھن میں زندگی گزارنے پر یقین رکھتی ہیں اور انٹرویوز نہ دینے کے باوجود خبروں کا مرکز بنی رہتی ہیں۔
گانے کا سب سے دلفریب اور حیران کن حصہ اس کا اختتام ہے جس میں بھارتی ریئلٹی ٹی وی اسٹار راکھی ساونت نے خصوصی اینٹری دی ہے۔ راکھی ساونت نے ہانیہ عامر کو ’جان‘ اور ’حور‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے چہرے کے نور کی وجہ سے لوگ ان سے حسد کرتے ہیں۔ راکھی ساونت نے پاکستانی اداکارہ کو ’شیرنی‘ قرار دیا اور مشورہ دیا کہ وہ ناقدین کی پروا کیے بغیر آگے بڑھتی رہیں۔
متعلقہ عنوانات
حنا جاوید قتل کیس: ملزم ذیشان ارشد کی ضمانت درخواست پر سماعت ملتوی
11 September 2026
وینس فلم فیسٹیول: غزہ پر بنی فلم ’نازا‘ کو 25 منٹ تک کھڑے ہو کر سراہا گیا
11 September 2026
‘کوئی رہ تو نہیں گیا’، شوبز اسٹار بھی 80 کی دہائی کے ٹرینڈ کا حصہ بن گئے
11 September 2026
فن لینڈ کی 27 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران ہلاک
10 September 2026
علی حیدرآبادی کیس میں بڑا موڑ: سابقہ اہلیہ کی ظاہر کردہ چوٹیں جعلی نکلیں، ٹک ٹاکر کی ضمانت کنفرم
10 September 2026
انگور کھٹے ہیں؛ریئلٹی شو کو فیک کہنے پر نیہا کا سنیدھی چوہان کو کٹھا میٹھا جواب
10 September 2026
مسرت مصباح کے شوہر سے افیئر کا الزام، جیا علی نے خاموشی توڑ دی
9 September 2026
رجب بٹ نے پھر سابق اہلیہ ایمان اسد کو ہتکِ عزت کا قانونی نوٹس بھجوا دیا
9 September 2026