LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکہ: میڈیکیڈ میں 6 کروڑ 40 لاکھ ڈالر فراڈ پر ذکیہ خان کو 76 ماہ قید اور بھاری جرمانے کی سزا سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار کا سلامتی کونسل سے خطاب نیویارک میں نائن الیون کی 25ویں برسی: میئر زہران ممدانی کی شرکت پر تنازع اور شدید احتجاج ٹرمپ انتظامیہ پیر کو بڑے بینک کے خلاف پابندیاں عائد کرے گی، امریکی وزیر خزانہ واشنگٹن کے تمام اقدامات تیل کی قیمتوں میں اضافہ روکنے میں ناکام رہے ہیں، باقر قالیباف آئی اے ای اے کی ایران کے خلاف قرارداد غیر قانونی اور سیاسی ہے، محسن رضائی بانی پاکستان بابائے قوم قائداعظم محمدعلی جناحؒ کی 78 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے کینیڈا کا یوکرین کیلئے 35 کروڑ ڈالر کے دفاعی امدادی پیکیج، میزائل فراہم کرنے کا اعلان وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر کے خط کا جواب بھجوا دیا، آئین پر عملدرآمد کی یقین دہانی حوثیوں نے باب المندب پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا، انصار اللہ کا دعویٰ بحیرہ احمر اور باب المندب میں آمدورفت، تجارت معمول کے مطابق جاری ہے: ترجمان حوثی باغی یمن نے ساحلی علاقوں کا تحفظ عرب اور بین الاقوامی ذمہ داری قرار دیدیا ایران کی حملوں کے باوجود بیلسٹک میزائلوں کی تیاری دوبارہ شروع اسرائیل نے لبنان کی علی الطاہر پہاڑی پر حملوں کی ویڈیو جاری کر دی دشمن کے لاحق تمام خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں: ایرانی فوج

آئی اے ای اے کی ایران کے خلاف قرارداد غیر قانونی اور سیاسی ہے، محسن رضائی

Web Desk

11 September 2026

ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری میجر جنرل محسن رضائی نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے بورڈ آف گورنرز کی جانب سے ایران کے خلاف منظور کی گئی تازہ ترین قرارداد کو مکمل طور پر غیر قانونی اور یکطرفہ قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری کردہ اپنے ایک تفصیلی بیان میں محسن رضائی نے آئی اے ای اے کے اس اقدام کو کسی بھی قسم کی تکنیکی بنیاد سے محروم اور خالصتاً سیاسی مقاصد پر مبنی قرار دیا۔

میجر جنرل محسن رضائی نے خبردار کیا کہ عالمی ایجنسی کی اس قرارداد پر امریکہ اور اسرائیل کے شدید سیاسی دباؤ کے اثرات بالکل واضح ہیں اور تہران اسے کسی صورت قبول نہیں کرے گا۔ انہوں نے تنبیہ کی کہ آئی اے ای اے کا یہ سیاسی اور جانبدارانہ طرزِ عمل اور خلل ڈالنے والی کارروائیاں دنیا کے دیگر ممالک کو جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے (NPT) سے دستبردار ہونے پر مجبور کر سکتی ہیں، جس کی تمام تر ذمہ داری عالمی اداروں کے غیر منصفانہ رویے پر عائد ہوگی