LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
دشمن کی نئی غلطی کا منہ توڑ جواب دیں گے، ایرانی آرمی چیف سعودی عرب اور یمن کو باب المندب میں حوثیوں کا کنٹرول قبول نہیں: روبیو امریکا سعودی عرب کو فوجی مدد فراہم کر رہا ہے، امریکی حکام نائجیریا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 32 افراد سوار تھے مذاکرات ناکامی کی دو بنیادی وجوہات، اپوزیشن وفد بے اختیار تھا: طارق فضل چودھری نئی جنگ کی صورت میں خطے کے امریکی اتحادی بھی متاثر ہوں گے: ایران ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ منصوبے کی کامیابی، مریم نواز کو عالمی اعزاز سے نواز دیا گیا خیبر پختونخوا کی صورتحال، ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں مختلف آپشنز پر مشاورت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 6 اور 7 اکتوبر کو بارش کی پیشگوئی، الرٹ جاری پاکستان پولینڈ تعلقات کو مضبوط شراکت داری میں بدلنے کے خواہاں ہیں: وزیراعظم بانی پی ٹی آئی سے پاکستان کی خاطر بات چیت کرنی چاہیے: علامہ ناصر عباس ایم ٹی آنر 25 کے باقی تین پاکستانی عملے کے ارکان بھی بحفاظت بازیاب تبدیلی گالیاں دینے سے نہیں، کچھ کر دکھانے سے آتی ہے: احسن اقبال جیٹ فیول کی قیمت میں 3 روز کے دوران 9 روپے سے زائد اضافہ افغانستان پر ماسکو فارمیٹ اجلاس، پاکستان کی اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ شرکت

27 پی ٹی آئی کی پولیس چھاپوں اور گرفتاریوں کے خلاف لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں درخواست دائر

Web Desk

11 September 2026

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 27 ستمبر کے مجوزہ مارچ سے قبل پولیس کی جانب سے اپنے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف بلاجواز چھاپوں اور ہراساں کیے جانے کے اقدامات کے خلاف لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں آئینی درخواست دائر کر دی ہے۔

یہ آئینی درخواست پی ٹی آئی راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری عاقل خان کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں حکومتِ پنجاب، آئی جی پنجاب، آر پی او اور سی پی او راولپنڈی کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ راولپنڈی ڈویژن اور میانوالی سمیت مختلف علاقوں میں پی ٹی آئی کارکنوں اور رہنماؤں کے گھروں پر بغیر کسی قانونی جواز کے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور انہیں ہراساں کیا جا رہا ہے۔ درخواست گزار کے مطابق ان پولیس کارروائیوں کا واحد مقصد پی ٹی آئی کے کارکنان کو 27 ستمبر کے احتجاجی مارچ میں شرکت سے روکنا ہے، جو آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 14 کی صریح خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں عدالت عالیہ سے استدعا کی گئی ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف صرف سیاسی وابستگی کی بنیاد پر چھاپوں، بے جا گرفتاریوں اور ہراسانی کا سلسلہ فوری طور پر روکا جائے، جبکہ پولیس حکام کو گرفتاریوں سے متعلق تصدیق شدہ رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا جائے۔ اس کے علاوہ درخواست گزار نے 27 ستمبر سے قبل عدالت سے فوری عبوری ریلیف فراہم کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔