امریکہ: میڈیکیڈ میں 6 کروڑ 40 لاکھ ڈالر فراڈ پر ذکیہ خان کو 76 ماہ قید اور بھاری جرمانے کی سزا
Web Desk
11 September 2026
امریکی ریاست نیویارک کے ضلع بروکلین کی فیڈرل کورٹ نے ہوم ہیلتھ اور ایڈرالٹ ڈے کیئر کمپنیوں کی مالکن ذکیہ خان (Zakia Khan) کو میڈیکیڈ (Medicaid) پروگرام میں 6 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کے فراڈ اور غیر قانونی رشوت ستانی کے اسکیم کی قیادت کرنے پر 76 ماہ (ساڑھے چھ سال سے زائد) قید کی سزا سنا دی ہے۔ امریکی محکمہ انصاف (DOJ) کے مطابق ملزمہ نے 2025ء میں میڈیکیڈ کو دھوکہ دینے اور صحت کے شعبے میں کک بیکس کی فراہمی کا جرم قبول کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق ذکیہ خان نے ’رسپانسِبل کیئر اسٹافنگ‘ (Responsible Care Staffing) سمیت ’ہیپی فیملی‘ اور ’فیملی سوشل ایڈلٹ ڈے کیئر‘ نامی دو مراکز قائم کر رکھے تھے، جبکہ غیر قانونی رقم کی منتقلی اور لُنڈرنگ کے لیے ’تنویر سروسز‘ (Tanwee Services) نامی ادارہ استعمال کیا گیا۔ مارکیٹرز کی مدد سے میڈیکیڈ کے مستحقین کو مالی لالچ اور رشوت دے کر ان کے نام پر سروسز درج کروائی جاتی تھیں، جو عملاً فراہم ہی نہیں کی جاتی تھیں۔ اکتوبر 2017ء سے جولائی 2024ء کے دوران اس فراڈ کے ذریعے 5 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی رقم اینٹھی گئی۔ عدالت نے ملزمہ کو 5 کروڑ 60 لاکھ ڈالر واپس کرنے اور 50 لاکھ ڈالر مالیت کے جائیداد، نقد رقم، سونا اور زیورات ضبط کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار کا سلامتی کونسل سے خطاب
11 September 2026
نیویارک میں نائن الیون کی 25ویں برسی: میئر زہران ممدانی کی شرکت پر تنازع اور شدید احتجاج
11 September 2026
ٹرمپ انتظامیہ پیر کو بڑے بینک کے خلاف پابندیاں عائد کرے گی، امریکی وزیر خزانہ
11 September 2026
واشنگٹن کے تمام اقدامات تیل کی قیمتوں میں اضافہ روکنے میں ناکام رہے ہیں، باقر قالیباف
11 September 2026
آئی اے ای اے کی ایران کے خلاف قرارداد غیر قانونی اور سیاسی ہے، محسن رضائی
11 September 2026
بانی پاکستان بابائے قوم قائداعظم محمدعلی جناحؒ کی 78 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
11 September 2026
کینیڈا کا یوکرین کیلئے 35 کروڑ ڈالر کے دفاعی امدادی پیکیج، میزائل فراہم کرنے کا اعلان
11 September 2026
وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر کے خط کا جواب بھجوا دیا، آئین پر عملدرآمد کی یقین دہانی
11 September 2026