کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر گل فیروزہ پر جرمانہ عائد
Web Desk
9 September 2026
ویمن ایشیا کپ کے دوران ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی بیٹر گل فیروزہ کو ضابطہ اخلاق (کوڈ آف کنڈکٹ) کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق گل فیروزہ نے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.8 کی خلاف ورزی کی ہے، جو میچ کے دوران امپائر کے فیصلے سے اختلاف کا اظہار کرنے سے متعلق ہے۔
میچ کے دوران امپائر کی جانب سے آؤٹ دیے جانے کے بعد گل فیروزہ نے امپائر کے فیصلے پر ناراضی ظاہر کرتے ہوئے بیٹ کے ساتھ گیند لگنے کا اشارہ کیا تھا، جسے غیر ذمے دارانہ رویہ قرار دیا گیا۔ آئی سی سی نے ایکشن لیتے ہوئے ضابطہ اخلاق کی اس خلاف ورزی پر گل فیروزہ پر ان کی میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے، جبکہ ان کے ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ کا بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
کرسٹیانو رونالڈو کیریئر کے 1000 گولز کے قریب، تعداد 980 ہو گئی
11 October 2026
کرسٹیانو رونالڈو کے مسائل میں اضافہ، ایک اور بڑا الزام عائد!
11 October 2026
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
10 October 2026
پاکستان اور بھارت کی جوڑی نے ورلڈ ٹینس جونیئر ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا
10 October 2026
پاک سری لنکا پہلا ٹی ٹوئنٹی: صاحبزادہ فرحان کی شاندار اننگز، پاکستان نے سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دے دی
9 October 2026
ہانگ کانگ سکسز کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان، عباس آفریدی کپتان برقرار
9 October 2026
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا
9 October 2026
خیبرپختونخوا میں مارخور ٹرافی ہنٹنگ پرمٹس کی نیلامی سے ریکارڈ آمدن
9 October 2026