سانحہ گل پلازہ ، 17روزہوگئے، پولیس کی تحقیقات مکمل نہ ہوسکیں
Web Desk
2 February 2026
کراچی میں المناک سانحہ گل پلازہ کو سترہ روز ہوگئے۔تاہم پولیس کی تحقیقات تاحال جاری ہیں۔ اورتفتیشی حکام کسی حتمے نتیجے پرپہنچنے میں ناکام رہے ہیں۔
تفتیشی حکام کے مطابق گل پلازہ میں دکان نمبر 193 کی دکان کے مالک کے بیٹے کا تیسری بار بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سندھ حکومت کی جاری کردہ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق آگ اسی دکان میں ایک بچے کی ماچس سے کھیلتے ہوئے لگی۔
تفتیشی ذرائع نے بتایاکہ پہلی اور دوسری منزل کی سی سی ٹی وی فوٹیج دستیاب نہ ہو سکی، فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیموں نے ریسکیو کے بجائے فوری طورپر پانی سے آگ بجھانے کی کوشش کی۔ایک دکاندار نے تفتیشی ٹیم کو اپنے بیان میں بتایا کہ فرسٹ فلور سے اکثر افراد نکل گئے تھے۔25 سے 30 افراد دبئی کراکری نامی دکان میں رک گئے تھے۔
ایک اور دکاندار نے بتایاکہ کہ ڈیڑھ سو کے قریب افراد کو راستہ دکھایاگیاتھا۔ دکانداروں نے گاہکوں سے کہا کہ آگ خود بجھ جائے گی۔
تحقیقاتی کمیٹی کے مطابق سانحہ گل پلازہ میں 79 افراد جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، اب تک 68 جاں بحق افراد کی میتیں اور باقیات ورثاء کے حوالے کی گئی ہیں۔جبکہ خرم نامی شخص سمیت 5 افراد کی باقیات اب بھی ایدھی سرد خانے میں موجود ہیں۔
متعلقہ عنوانات
شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، وفاقی وزیر مصدق ملک بھارت پہنچ گئے
20 November 2026
سعودی عرب کے حقِ دفاع کی حمایت، حوثی ملیشیا کے حملے بند کیے جائیں: پاکستان
20 November 2026
بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے وفاقی محکموں میں ہزاروں ملازمتوں کا اعلان
20 November 2026
انقلابی شاعر فیض احمد فیض کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے
20 November 2026
نئے صوبوں کے قیام سے ملک کو کوئی نقصان نہیں ہوگا: شوکت یوسفزئی
20 November 2026
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک کا عمران خان کی فوری رہائی، مناسب سلوک اور سیاسی کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
20 November 2026
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026