LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اگر سعودی عرب معاہدہ ابراہیمی میں شامل نہ ہوا تو اس کیساتھ جوہری معاہدہ نہیں کریں گے: ٹرمپ کا اعلان یمن کی حدیدہ بندرگاہ پر متعدد حملے، کمران جزیرے کو بھی نشانہ بنایا گیا قطر کی ٹانک میں ہونے والے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت امریکا نے ایران، روس اور چین کے 130 تعلیمی اداروں پر پابندی لگادی مصنوعی ذہانت 5 برس میں انسانی ذہانت سے آگے نکل سکتی ہے: ایلون مسک کا انتباہ اسرائیل کا مغربی کنارے میں بڑے فوجی آپریشن کا اعلان، نئی بستیاں قائم کرنے کا فیصلہ روس اور یوکرین کے درمیان حملوں میں شدت، فضائی کارروائیوں میں متعدد افراد ہلاک وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی چینی سفیر سے ملاقات: تجارت، سیاحت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق بھارت میں مون سون کا شدید سپیل، ریاست گجرات میں سیلابی صورتحال سندھ کے علاقے حیدر آباد سے مبینہ افغان دہشت گرد گرفتار آبنائے ہرمز پر سفارت کاری تیز، عمانی وفد تہران پہنچ گیا، قطر کا مذاکرات جاری رکھنے پر زور اسحاق ڈار کی کرغز ہم منصب سے ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ سکیورٹی خدشات: پیپلز پارٹی کو مینارِ پاکستان پر جلسے کی اجازت نہ مل سکی آبنائے ہرمز سے متعلق مطالبات پورے ہونے تک جنگ بندی قبول نہیں: عباس عراقچی پٹرول مزید 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل4 روپے 80 پیسے مہنگا، نوٹیفکیشن جاری

سنچری مکمل نہ کرنے کا افسوس ہوتا ہے، پلان تھا میچ فنش کرکے آؤں: گل فیروزہ

Web Desk

24 July 2026

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی اوپنر گل فیروزہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ انہیں سنچری مکمل نہ کر پانے کا افسوس ہے کیونکہ ان کا اصل منصوبہ یہ تھا کہ وہ خود میچ فنش کر کے ناٹ آؤٹ واپس آئیں۔ پی سی بی ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے آئندہ میچز کے لیے بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

گل فیروزہ نے میچ میں شاندار بیٹنگ کر کے ‘پلیئر آف دی میچ’ کا ایوارڈ حاصل کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کریز پر رنز بنانے کے لیے بہت پُراعتماد تھیں اور انہیں اس بات کی بے حد خوشی ہے کہ وہ ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کر سکیں۔ انہوں نے پاکستانی باؤلرز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ باؤلنگ لائن نے بہترین کم بیک کیا اور سری لنکن ویمن ٹیم کو بڑا اسکور بنانے کا موقع نہیں دیا۔

بیٹنگ کی حکمت عملی پر بات کرتے ہوئے اوپنر کا کہنا تھا کہ پارٹنرشپ قائم کرنے کے لیے پلان بالکل سادہ تھا کہ گیند کو اس کی میرٹ پر کھیلا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ فیصلہ ہوا تھا کہ وہ اٹیکنگ اندازِ کھیل جاری رکھیں گی۔

انہوں نے سیریز میں شاندار آغاز کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پہلے میچ میں کامیابی سے ٹیم کا حوصلہ بلند ہوا ہے اور وہ آئندہ بھی مثبت سوچ کے ساتھ میدان میں اتریں گی۔ گل فیروزہ نے مزید کہا کہ آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ کا حصہ اس سیریز کو تین صفر سے جیتنا ان کا بنیادی ہدف ہے۔