گوئٹے مالا: لوڈو کے طرز کا قدیم پُراسرار کھیل دریافت
Web Desk
27 December 2025
ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے گوئٹے مالا میں واقع قدیم ماین تہذیب کے شہر ناچٹن سے موزیک اسٹائل میں تیار کیے گئے ایک منفرد اور نایاب بورڈ گیم کی باقیات دریافت کر لی ہیں، جو قدیم تہذیبوں کے تفریحی اور ثقافتی پہلوؤں پر نئی روشنی ڈالتی ہیں۔
ماہرین کے مطابق یہ بورڈ گیم پیٹولی کہلاتا ہے، جو لوڈو سے مشابہ ایک قدیم کھیل تھا اور جنوبی و شمالی امریکا میں ایزٹک اور ابتدائی میسو امیریکن ثقافتوں میں مقبول رہا۔ تاریخی شواہد کے مطابق اس کھیل میں جوا بھی شامل ہوتا تھا، جس سے اس کی سماجی اہمیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
پیٹولی گیم میں عام طور پر کراس کی شکل میں 52 خانے ہوتے تھے، جو کپڑے یا زمین پر بنائے جاتے تھے۔ اس کھیل میں پیٹول بینز استعمال کی جاتی تھیں، جن کی ایک جانب نقطہ بنا ہوتا تھا اور انہیں پانسوں کی طرح پھینکا جاتا تھا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ پیٹولی ایزٹک تہذیب میں بخوبی دستاویزی شکل میں موجود ہے، تاہم ماین معاشروں میں یہ کھیل کس طرح کھیلا جاتا تھا، اس بارے میں ابھی مکمل معلومات دستیاب نہیں ہو سکیں۔ ناچٹن سے ملنے والی یہ دریافت ماین تہذیب کی روزمرہ زندگی، تفریح اور سماجی سرگرمیوں کو سمجھنے میں اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔
ماہرین امید ظاہر کر رہے ہیں کہ مزید تحقیق سے اس قدیم کھیل کے قواعد اور ماین معاشرے میں اس کے کردار سے متعلق مزید حقائق سامنے آئیں گے۔
متعلقہ عنوانات
سویڈن کوڑے سے بجلی پیدا کرنے کیلئے دیگر ممالک سے کچرا خریدنے لگا
30 September 2026
کیلیفورنیا: دو دوستوں نے لیگو ورلڈ میپ بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا
30 September 2026
102 سالہ سابق فوجی سے وعدہ نبھانے کے لیے شہزادہ ہیری نے طیارے سے چھلانگ لگادی
29 September 2026
ویران جزیرے پر 34 سال بعد بچے کی پیدائش
28 September 2026
دو چینی پانڈا 10 سالہ قیام کے لیے امریکا روانہ، چین کی ’پانڈا ڈپلومیسی‘ کیا ہے؟
28 September 2026
برطانیہ: فائر فائٹر نے سابقہ محبوبہ سے رقم واپس لینے کے لیے چیٹ جی پی ٹی سے مدد لے لی
27 September 2026
امریکی خاتون کیلسو دنیا کی سب سے پستہ قد فائر فائٹر بن گئیں، گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم
27 September 2026
78 سالہ سکاٹش خاتون کا فورٹ نائٹ سٹریمنگ میں عالمی ریکارڈ
26 September 2026