LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
آنکھوں کے امراض کی بروقت تشخیص سے بینائی کے نقصان سے بچا جا سکتا ہے: گورنر سندھ لوڈشیڈنگ کیس: لاہور ہائیکورٹ نے 15 ستمبر کو جواب طلب کرلیا پی ٹی آئی کے 27 ستمبر احتجاج اور لانگ مارچ کے خلاف درخواست: اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بنچ میں اہم سماعت وزیراعظم کی زیرِ صدارت اجلاس میں نئی آٹو پالیسی اور الیکٹرک گاڑیوں کے لیے بڑی مراعات کی منظوری حماد اظہر کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹس پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ میر رضا کیس: وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجھار جوڈیشل کمیشن میں پیش سیف گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئے اسپورٹس انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن کا بڑا فیصلہ پاکستان میں ڈیجیٹل لین دین کرنے والوں کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کر گئی کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر حل طلب مسئلہ، بھارت حیثیت تبدیل نہیں کر سکتا: دفتر خارجہ حوثی باغیوں کا سعودیہ کے 3 شہروں پر حملہ، یمنی وزیر دفاع کو یرغمال بنا لیا اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی اور توہینِ عدالت کیس کی سماعت، پارٹی سے موقف طلب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران منفی رجحان برقرار امریکی اڈے پر ایرانی حملے میں 9 جنگی طیارے نشانہ بن گئے بھاری ٹیکس و مارجن وصولی: پانچ روز میں پٹرول 21.88 روپے فی لیٹر مہنگا مڈ ٹرم انتخابات میں کامیابی پر تمام امریکی شہریوں کو 5,000 ڈالر دینے کا اعلان

25 سال سے ویران ائیرپورٹ کو ایک مکمل شہر میں تبدیل کر دیا گیا

Web Desk

7 April 2026

یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں 2001 سے ویران پڑے ‘ایلینیکون’ (Ellinikon) ائیرپورٹ کو ایک جدید اور پرتعیش ساحلی شہر میں تبدیل کرنے کا کام تیزی سے جاری ہے، جسے یورپ کا سب سے بڑا شہری ترقیاتی منصوبہ قرار دیا جا رہا ہے۔ تقریباً 7.6 ارب برطانوی پاؤنڈز کی خطیر لاگت سے تیار ہونے والے اس منصوبے کے تحت، سابقہ ائیرپورٹ اب ‘پرومنیڈ ہائٹس’ (Promenade Heights) کے نام سے ایک مکمل شہر کی شکل اختیار کر رہا ہے، جس کا رقبہ یورپی ملک موناکو سے تین گنا زیادہ ہوگا۔ اس میگا پراجیکٹ میں 9 بلند و بالا اپارٹمنٹ بلاکس تعمیر کیے جا رہے ہیں، جن کی تکمیل 2027 کے آغاز تک متوقع ہے۔

اس نئے شہر کی خاص بات یہاں تعمیر ہونے والا ‘ریویریا ٹاور’ ہے، جو مکمل ہونے پر یونان کی بلند ترین عمارت کا اعزاز حاصل کر لے گا۔ ماہرینِ تعمیرات کے مطابق، اس شہر کو ’15 منٹ سٹی’ کے تصور پر ڈیزائن کیا گیا ہے، جہاں رہائشی اپنی تمام تر ضروریات کے لیے کسی بھی جگہ محض 15 منٹ پیدل چل کر پہنچ سکیں گے۔ کسی زمانے میں سالانہ ایک کروڑ مسافروں کی میزبانی کرنے والا یہ ائیرپورٹ اب عالمی سطح پر رئیل اسٹیٹ اور سیاحت کا نیا مرکز بننے جا رہا ہے، جو جدید طرزِ زندگی اور ساحلی خوبصورتی کا حسین امتزاج ہوگا۔