حکومت کا آن لائن کاروبار کے فروغ کیلیے اہم اقدام، پہلی ڈیجیٹل اکانومی کونسل کا قیام
Web Desk
16 December 2025
حکومت پاکستان نے ملک میں ڈیجیٹل کاروباروں کے فروغ اور آن لائن کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کے لیے پہلی ڈیجیٹل اکانومی کونسل کے قیام کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ اقدام پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی (PDA) کے تحت عمل میں لایا جا رہا ہے، جو وزارت اطلاعات و ٹیکنالوجی کے زیرِ انتظام کام کرتی ہے۔ پی ڈی اے نے کونسل کے ڈھانچے کی تشکیل کے لیے 40 اہم ڈیجیٹل کمپنیوں سے مشاورت کی ہے تاکہ پالیسی سازی زیادہ جامع اور مؤثر ہو۔
حکام کے مطابق یہ کونسل آن لائن کاروباری ضوابط، ٹیکس پالیسیز اور دیگر متعلقہ فریم ورک پر مشورے فراہم کرے گی، جبکہ نجی شعبے کو پالیسی سازی میں شامل کرنے سے ایک مضبوط اور متوازن ڈیجیٹل معیشت قائم کرنے میں مدد ملے گی۔
مزید برآں، کونسل نجی شعبے کے درمیان تعاون کو فروغ دے گی، علم کے اشتراک کے مواقع فراہم کرے گی، اور ڈیجیٹل سرمایہ کاری کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ اس کے ذریعے حکومت کو مارکیٹ کے نئے رجحانات کو سمجھنے اور کاروباری چیلنجز کے حل تلاش کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
وزیر اعظم پاکستان کے زیرِ صدارت اس کونسل کا باقاعدہ افتتاح متوقع ہے، جس سے نجی شعبے کی مہارت کو پالیسی سازی میں شامل کرنے کا عزم ظاہر ہوتا ہے اور حکومت اور صنعت کے درمیان مؤثر رابطے کے فروغ کی توقع ہے۔
متعلقہ عنوانات
امارات میں مصنوعی ذہانت اور جدید فضائی ٹرانسپورٹ کے نئے منصوبوں پر بڑی پیشرفت
27 October 2026
انسٹاگرام میں 90 منٹ طویل ویڈیوز کے نئے فیچر کی آزمائش شروع
27 October 2026
گوگل اور یوٹیوب کا بچوں کی آن لائن حفاظت یقینی بنانے کیلئے لاکھوں ڈالرز کا منصوبہ
27 October 2026
روس کو عالمی گیس مارکیٹ سے نکالنے کی کوششوں کے سنگین نتائج ہوں گے، صدر پوتن
27 October 2026
خطے میں کشیدگی سے عالمی بحران پیدا ہوا اور پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہوئیں: احسن اقبال
27 October 2026
عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ
27 October 2026
آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی کیلئے پاکستانی سکواڈ کا اعلان
27 October 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران مثبت رجحان
27 October 2026