LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیتن یاہو کی گادی آئزنکوٹ کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش، خود متبادل وزیراعظم بننے پر آمادگی ظاہر کر دی ابوظہبی ایئرپورٹ پر اسمارٹ کوریڈور متعارف، گیٹ سے گزرے بغیر پاسپورٹ کنٹرول کی سہولت امارات میں دفاعی مصنوعی ذہانت کی کمپنی ڈیفنس اے آئی کے آپریشنز کا آغاز دنیا میں جہاں سے حملہ کیا جائے گا وہیں جواب دیں گے، ایرانی فوج کی وارننگ دبئی میں طلبہ کیلئے سائیکلنگ پروگرام شروع، محفوظ سفر کی تربیت نصاب میں شامل ایران کا آبنائے ہرمز اور خلیج فارس کے اوپر دشمن کا جاسوس ڈرون مار گرانے کا دعویٰ اہم اسلامی ملک کے ایئرپورٹ سے 9 ماہ میں 5 کروڑ سے زائد مسافروں کی آمدورفت ریکارڈ ایم کیو ایم نے ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلئے آج کی ریلی منسوخ کر دی امارات کے قومی دن پر محنت کشوں کیلئے 40 سے زائد مقامات پر خصوصی تقریبات کا اعلان دبئی میں گلوبل فیشن ڈیزائنر اینڈ سوشل میڈیا انفلوئنسر ایوارڈز 2026ء کی رنگا رنگ تقریب پنجاب میں 80 سال بعد تاریخی گوردوارہ سری کھارا صاحب کھول دیا گیا افغانستان: اسعد آباد دھماکے میں 30 دہشتگرد ہلاک، 28 زخمی ہونے کا دعویٰ دھند کے باعث موٹروے ایم فور فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک ٹریفک کیلئے بند پاکستان کو 6 فیصد معاشی نمو کی جانب لے جانے کا عزم ہے: وزیر خزانہ ہنگو میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، تین دہشت گرد ہلاک

جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی

Web Desk

28 November 2026

ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید ریلیف دیتے ہوئے جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کر دی گئی ہے، جس کا اطلاق 28 نومبر سے کر دیا گیا ہے۔

پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کے مطابق جیٹ فیول کی قیمت میں 18 روپے 21 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد جیٹ فیول کی نئی قیمت 269 روپے 50 پیسے فی لٹر مقرر ہو گئی ہے، جبکہ اس سے قبل یہ 287 روپے 71 پیسے فی لٹر میں فروخت ہو رہا تھا۔

دوسری جانب آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 15 روپے 55 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 257 روپے 67 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے، جو اس سے قبل 273 روپے 22 پیسے فی لٹر میں دستیاب تھا۔

اسی طرح ذرائع پی ایس او نے بتایا کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت بھی 13 روپے ایک پیسہ فی لٹر کم کر دی گئی ہے، جس کے بعد لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 207 روپے 27 پیسے فی لٹر مقرر ہو گئی ہے، اس سے قبل لائٹ ڈیزل آئل 220 روپے 28 پیسے فی لٹر میں فروخت ہو رہا تھا۔ تینوں پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا باضابطہ اطلاق 28 نومبر 2026ء سے نافذ العمل ہو گیا ہے۔