2026-27 کیلئے 15 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ
Web Desk
28 November 2026
نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اسٹیئرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں مالی سال 27-2026ء کے لیے گندم کی خریداری اور درآمد کے انتظامات پر ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کی توثیق اور وفاقی کابینہ کی باضابطہ منظوری کے بعد 15 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی درآمد کے انتظامات پر غور کیا گیا، جبکہ ملکی مارکیٹ کی موجودہ صورتحال اور قومی سطح پر گندم کے مناسب اسٹریٹجک ذخائر برقرار رکھنے کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ عوام کو ضروری غذائی اشیا کی بلاتعطل دستیابی اور مناسب قیمتوں پر فراہمی یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ پہلے سے طے شدہ مقدار یعنی 15 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی درآمد کا عمل بلاتاخیر شروع کیا جائے تاکہ تمام صوبوں میں گندم مناسب قیمتوں پر دستیاب رہے، جبکہ ضرورت پڑنے پر گندم کی مزید درآمد پر بھی غور کیا جائے گا۔
سینیٹر اسحاق ڈار نے ترسیل کے مؤثر انتظامات اور متعلقہ وزارتوں و صوبائی محکموں کے درمیان قریبی رابطہ کاری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے واضح کیا کہ ملکی سپلائی چین میں گندم کی وافر دستیابی ہر صورت برقرار رہنی چاہیے اور مارکیٹ میں کسی قسم کا مصنوعی بحران یا خلل پیدا نہیں ہونا چاہیے۔
اجلاس میں وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف، وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق، سندھ کے صوبائی وزیرِ خوراک، وزیراعظم کے معاونِ خصوصی طارق باجوہ اور دیگر متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
متعلقہ عنوانات
بلاول سے ملاقات میں حکومتی وفد سے اہم قانون سازی پر حمایت مانگ لی: ذرائع
28 November 2026
بلاول بھٹو زرداری کا مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ؛ رہائش گاہ سیل کرنے اور اہلِ خانہ کو ہراساں کرنے کی شدید مذمت
28 November 2026
سندھ ہائی کورٹ بار کے سالانہ انتخابات، حق نواز تالپور صدر منتخب
28 November 2026
اسحاق ڈار کی بلاول بھٹو سے ملاقات، پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال
28 November 2026
ملتان : جامعہ قاسم العلوم پر قبضے کی کوشش کا معاملہ؛ مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے کے خلاف مقدمہ درج
28 November 2026
کراچی: گھر میں سلنڈر دھماکے کے بعد عمارت منہدم، امدادی کارروائیاں جاری
28 November 2026
شہباز شریف کا دورۂ ماسکو، تجارت، ویزا سہولت اور سرمایہ کاری کے نئے امکانات
28 November 2026
مولانا فضل الرحمان کا گھر، گاڑی اور بیٹا پولیس کی تحویل میں ہیں: کامران مرتضیٰ
28 November 2026