عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں کمی
Web Desk
28 November 2026
عالمی اور مقامی صرافہ بازاروں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونا مزید سستا ہو گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 300 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 87 ہزار 836 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی ایک ہزار 972 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 32 ہزار 506 روپے کی سطح پر آ گیا ہے۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی مندی کا رجحان رہا اور 24 قیراط فی تولہ چاندی 55 روپے کمی کے بعد 4 ہزار 851 روپے کی سطح پر آ گئی۔ عالمی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 23 ڈالر فی اونس کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد عالمی منڈی میں فی اونس سونا 3 ہزار 653 ڈالر کا ہو گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
2026-27 کیلئے 15 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ
28 November 2026
جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی
28 November 2026
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں جاری کر دیں
27 November 2026
کراچی پورٹ پر درآمدی کارگو کی مقدار ایک لاکھ 74 ہزار 160 میٹرک ٹن ریکارڈ
27 November 2026
ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے 46 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے دو قرضوں کی منظوری
27 November 2026
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پوجیا ماتا صاحب ہاسی دیوی کے 200ویں یومِ پیدائش پر 200 روپے کا یادگاری سکہ جاری کر دیا
27 November 2026
سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام مندی پر ہوا، انڈیکس 396 پوائنٹس گر گیا
27 November 2026
سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ، چاندی بھی مہنگی ہو گئی
27 November 2026