LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
جماعت اسلامی کا لانگ مارچ، مرکزی قیادت نے تاریخ کے تعین کا اختیار حافظ نعیم کو دے دیا نیتن یاہو کی ٹرمپ کو ایران کیخلاف ناکہ بندی اور معاشی دباؤ پر مبارکباد نائن الیون کے زخم آج بھی تازہ، دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی: ٹرمپ ایران زخمی جانور کی طرح آخری وقت میں ہے، امریکی وزیر خزانہ کا دعویٰ بلوچستان میں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک اقدامات جاری رہیں گے: کور کمانڈر کوئٹہ آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول، ایران کیخلاف جنگ مکمل کرینگے: پیٹ ہیگسیتھ وزیراعظم بجلی کی لوڈشیڈنگ پر برہم، 2 گھنٹے سے زائد نہ کرنے کا حکم ایرانی نائب صدر کا یمن میں حوثیوں کی کارروائیوں پر اظہارِ مسرت سندھ اسمبلی نے رینجرز کی تعیناتی میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی ایران کی آئی اے ای اے پر کڑی تنقید، جنگ کا جواز فراہم کرنے کا الزام مولانا سے ملاقات میں سینیٹ اور قومی اسمبلی میں مشترکہ اپوزیشن پر اتفاق ہوا: بیرسٹر گوہر موخا ایئرپورٹ پر سعودی عرب کے 2 فضائی حملے، حوثی باب المندب کے قریب پہنچ گئے پوزیشن کا اہم اجلاس: 27 ستمبر احتجاج کی تیاریوں کی ہدایت، ملک گیر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ محسن نقوی سے رابطہ رہتا ہے، تفصیلات نہیں بتائیں گے، بیرسٹر گوہر چیف الیکشن کمشنر کی تقرری، حکومت اور حزب اختلاف میں مشاورت کا آغاز

پالتو گولڈ فش نے کار چلا کر ریکارڈ بنا دیا

Web Desk

16 March 2026

ایک ڈچ انجینئر ٹھامس ڈی وولف نے اپنی پالتو گولڈ فِش “بلَب” کے لیے ایک خاص کار تیار کی، جس نے صرف ایک منٹ میں 40 فٹ سے زیادہ فاصلہ طے کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ٹھامس ڈی وولف نے گینیز ورلڈ ریکارڈز کے اطالوی ٹی وی پروگرام کے اطالوی ٹی وی پروگرام میں بنایا گیا۔

اس منفرد گاڑی میں چار پہیے ہیں جبکہ ڈرائیور کی نشست کی جگہ پانی سے بھرا ایک ٹینک نصب کیا گیا ہے۔ ٹینک کے اندر لگے سینسر مچھلی کی حرکت کو محسوس کرتے ہیں اور اسی کے مطابق گاڑی کی سمت تبدیل ہو جاتی ہے، یوں مچھلی کی حرکت اسٹیئرنگ کا کام کرتی ہے۔

ٹھامس ڈی وولف کا کہنا تھا کہ ان کا روزمرہ کا کام کافی یکسانیت کا شکار ہوتا ہے، اس لیے انہوں نے کچھ منفرد اور دلچسپ بنانے کا سوچا تاکہ لوگ محظوظ بھی ہوں اور ٹیکنالوجی کے امکانات بھی دیکھ سکیں۔

انہوں نے بتایا کہ اگرچہ گولڈ فِش کے ذریعے چلنے والی کار عملی زندگی میں زیادہ کارآمد نظر نہیں آتی، لیکن اس میں استعمال ہونے والی موشن سینسنگ ٹیکنالوجی معذور افراد کے لیے انتہائی مفید ثابت ہو سکتی ہے۔

ریکارڈ بنانے کے لیے “بلَب” نامی گولڈ فِش کو اس خصوصی گاڑی میں رکھا گیا، جس نے ایک منٹ میں 40 فٹ اور 3.46 انچ کا فاصلہ طے کر کے گولڈ فِش کے ذریعے موشن سینسنگ کار چلانے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

انجینئر کے مطابق مستقبل میں یہی ٹیکنالوجی ایسے افراد کی مدد کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے جو نقل و حرکت میں مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔