پاکستان میں سونا اور چاندی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
Web Desk
29 January 2026
کراچی: مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس سے سرمایہ کاروں اور صارفین کے لیے مارکیٹ میں ہلچل پیدا ہو گئی ہے۔
-
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 5 لاکھ 72 ہزار 862 روپے تک پہنچ گیا، جبکہ 10 گرام سونا 4 لاکھ 91 ہزار 136 روپے کی بلند سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے، جو گزشتہ روز کے مقابلے میں 18 ہزار 175 روپے مہنگا ہوا۔
-
چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا، فی تولہ 12 ہزار 175 روپے اور 10 گرام 10 ہزار 438 روپے تک جا پہنچی، جو بالترتیب 264 اور 227 روپے کا اضافہ ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونا اور چاندی کی قیمتیں بلند رہیں:
-
سونا: 5,505 امریکی ڈالر فی اونس
-
چاندی: 117 امریکی ڈالر فی اونس
ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ عالمی مالیاتی مارکیٹ میں طلب و رسد اور مقامی اقتصادی عوامل کی وجہ سے ہوا ہے، جس سے سرمایہ کاروں اور صارفین کے لیے اہم مواقع اور چیلنجز پیدا ہو سکتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکار
24 November 2026
سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا
24 November 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان
24 November 2026
پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار
23 November 2026
سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس مثبت زون میں بند ہوا
23 November 2026
سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد بڑا اضافہ
23 November 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
23 November 2026
کاروباری برادری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے پروفیشنل ٹیم قائم کریں گے: ایس ایم تنویر
22 November 2026