عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں آج سونے کی قیمتیں برقرار
Web Desk
18 August 2026
عالمی اور مقامی صرافہ بازاروں میں آج سونے کی قیمتیں بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہیں، جبکہ چاندی کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل صرافہ مارکیٹ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی رد و بدل کے 4 لاکھ 61 ہزار 936 روپے پر برقرار رہی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3 لاکھ 96 ہزار 035 روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔
دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا، جہاں فی تولہ چاندی 43 روپے سستی ہو کر 6 ہزار 986 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔بین الاقوامی مارکیٹ کے بلین بازار میں بھی سونے کی تجارتی سرگرمیوں کے دوران قیمت مستحکم رہی، جہاں فی اونس سونا بغیر کسی بڑی تبدیلی کے 4,395 ڈالر پر برقرار رہا۔
متعلقہ عنوانات
ایران جنگ: برطانیہ میں ڈیزل کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی
6 October 2026
عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں استحکام
6 October 2026
معاشی استحکام بنیادی ضرورت، برآمدات پر توجہ دے رہے ہیں: محمد اورنگزیب
6 October 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان
6 October 2026
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات رواں ہفتے مکمل ہوجائیں گے
6 October 2026
چاول کی پیداوار بڑھانے کیلئے رائس پلانٹرز کے استعمال کا فیصلہ
5 October 2026
جیٹ فیول کی قیمت میں 3 روز کے دوران 9 روپے سے زائد اضافہ
5 October 2026
سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس ایک لاکھ 66 ہزار پوائنٹس کی حد بھی کھو بیٹھا
5 October 2026