اسرائیل کا فضائی حملہ: حماس کے داخلی سکیورٹی ادارے کے سربراہ نعیم ابونہل شہید
Web Desk
25 November 2026
غزہ شہر میں اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں حماس کے داخلی سکیورٹی ادارے کے سربراہ نعیم ابو نہل شہید ہو گئے ہیں۔
غزہ میں حماس کے زیرِ انتظام وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 50 سالہ نعیم ابو نہل کو غزہ شہر کے مغربی علاقے میں ایک فضائی حملے کے دوران نشانہ بنایا گیا۔ نعیم ابو نہل کو رواں سال ستمبر میں اس عہدے پر تعینات کیا گیا تھا جب ان کے پیشرو کو اسرائیلی فوج کے خصوصی دستوں نے ایک کارروائی کے دوران گرفتار کر لیا تھا۔
اس سے قبل فلسطینی امدادی کارکنوں اور طبی حکام نے غزہ کی پٹی میں دو دیگر اسرائیلی فضائی حملوں میں مزید 6 افراد کی شہادت کی اطلاع دی تھی۔ طبی حکام کے مطابق غزہ شہر کے جنوب میں وادی غزہ کے علاقے میں ہونے والے فضائی حملے میں تین فلسطینی شہید ہوئے جن میں ایک نوجوان بھی شامل تھا، جبکہ خان یونس کے مغرب میں المواصی کے علاقے میں ایک پولیس اسٹیشن پر کیے گئے دوسرے حملے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت تین افراد شہید ہوئے۔
دوسری جانب غزہ کی پولیس نے پولیس اسٹیشن اور سکیورٹی حکام کو نشانہ بنانے کے ان حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کارروائیوں کا بنیادی مقصد علاقے میں بدامنی اور افراتفری پھیلانا ہے۔
متعلقہ عنوانات
محمد ذیشان کی خلا میں روانگی تاریخی لمحہ، جذبات الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا: احسن اقبال
25 November 2026
خلائی مشن شین ژو 24 خلا میں پہنچ گیا، فخر پاکستان محمد ذیشان علی نے تاریخ رقم کردی
25 November 2026
سپارکو کی جانب سے ’’سپارکو مشن ہب انٹرنیٹ پورٹل‘‘ جاری
25 November 2026
خلائی سفرمیں تاریخی پیشرفت: قوم کا محمد ذیشان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار
25 November 2026
امریکا عالمی اداروں کی سرگرمیوں میں رکاوٹیں ڈالکر عالمی امن کو خطرے میں ڈال رہا: عباس عراقچی
25 November 2026
امریکی فوجی اڈے منتقلی کے باوجود ہماری پہنچ سے باہر نہیں ہونگے: ایرانی فوجی
25 November 2026
جرمنی میں گھریلو تشدد کے واقعات میں ریکارڈ اضافہ، متاثرین 2 لاکھ 80 ہزار سے متجاوز
25 November 2026
آن لائن جوئے میں رقم ہارنے کے بعد مصری نوجوان نے خودکشی کر لی
25 November 2026