امریکی فوجی اڈے منتقلی کے باوجود ہماری پہنچ سے باہر نہیں ہونگے: ایرانی فوجی
Web Desk
25 November 2026
ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف اور خاتم الانبیا مرکزی ہیڈ کوارٹرز کے کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہی نے دوٹوک الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو کہیں اور منتقل کرنے سے بھی وہ ایرانی مسلح افواج کی پہنچ سے باہر نہیں ہوں گے۔
بسیج تنظیم کے سربراہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کمانڈر علی عبداللہی نے کہا کہ جنگ کے دوران امریکی فوجی اڈوں کو شدید نقصان پہنچا اور ان کا ایک بڑا حصہ غیر فعال ہو گیا، جبکہ بعض اڈے اب تک اپنی سابقہ آپریشنل حالت میں واپس نہیں آ سکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکا اب اپنے فوجی اڈوں کو خطے میں مزید دور دراز مقامات پر منتقل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، تاہم یہ اڈے جہاں بھی منتقل کیے جائیں، ضرورت پڑنے پر ایرانی مسلح افواج کی مکمل پہنچ میں ہوں گے۔
علی عبداللہی نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران سمندر میں اپنے مطلوبہ اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنانے اور مخالف فریق کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کرنے میں کامیاب رہا ہے، اور اب امریکا کو ایران کے حقوق و مفادات کا احترام کرنے اور اپنا رویہ تبدیل کرنے پر مجبور ہونا پڑے گا۔
متعلقہ عنوانات
محمد ذیشان کی خلا میں روانگی تاریخی لمحہ، جذبات الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا: احسن اقبال
25 November 2026
خلائی مشن شین ژو 24 خلا میں پہنچ گیا، فخر پاکستان محمد ذیشان علی نے تاریخ رقم کردی
25 November 2026
سپارکو کی جانب سے ’’سپارکو مشن ہب انٹرنیٹ پورٹل‘‘ جاری
25 November 2026
خلائی سفرمیں تاریخی پیشرفت: قوم کا محمد ذیشان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار
25 November 2026
امریکا عالمی اداروں کی سرگرمیوں میں رکاوٹیں ڈالکر عالمی امن کو خطرے میں ڈال رہا: عباس عراقچی
25 November 2026
اسرائیل کا فضائی حملہ: حماس کے داخلی سکیورٹی ادارے کے سربراہ نعیم ابونہل شہید
25 November 2026
جرمنی میں گھریلو تشدد کے واقعات میں ریکارڈ اضافہ، متاثرین 2 لاکھ 80 ہزار سے متجاوز
25 November 2026
آن لائن جوئے میں رقم ہارنے کے بعد مصری نوجوان نے خودکشی کر لی
25 November 2026