LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا کا آبنائے ہرمز پر ایران کے مکمل کنٹرول کا دعویٰ مسترد پاکستان، آئی ایم ایف کے درمیان قرض پروگرام کے چوتھے جائزے پر مذاکرات جاری کابینہ کمیٹی اجلاس: قانون سازی کیلئے وزارتوں کو ترامیم اور سفارشات بھجوانے کی ہدایت ایرانی فوج کا آبنائے ہرمز اور خلیج فارس پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ امریکی افغانستان جنگ کمیشن کے وفد کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، علاقائی سکیورٹی پر تبادلہ خیال ثالث ملکوں کے نمائندوں کے امریکا، ایران سے الگ الگ مذاکرات متوقع بانی پی ٹی آئی سے منگل کو وکلا کی ملاقات کا دن، 6 نام جیل حکام کو ارسال ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا بانی پی ٹی آئی کا حکم ملا تو دوبارہ وزیراعلیٰ بن سکتا ہوں: علی امین گنڈاپور حسن نصراللہ مزاحمتی محاذ کی عظیم علامت ہیں، مجتبیٰ خامنہ ای 4 اکتوبر کو احتجاج کیلئے پی ٹی آئی کی کوئی تیاری نہیں: عطا تارڑ سٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس میں 339 پوائنٹس کی کمی راولپنڈی میں غیر قانونی کال سینٹر پر چھاپے میں 61 ملزمان گرفتار شنگھائی تعاون تنظیم کا کوآرڈینیشن اجلاس، بھارتی وفد کی اسلام آباد آمد پی ٹی آئی کالعدم ٹی ٹی پی کی بی ٹیم، مالی معاونت میں ملوث ہے: وفاقی وزرا

عالمی و مقامی مارکیٹس میں ایک دن کے اضافے کے بعد سونا پھر سستا

Web Desk

26 September 2026

عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹس میں ایک روز کے اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمتیں نیچے آ گئی ہیں۔

مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونا 2,100 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 50 ہزار 936 روپے پر آ گیا ہے، جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں 1,800 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد دس گرام سونا 3 لاکھ 86 ہزار 604 روپے کا ہو گیا ہے۔ دوسری جانب قیمتی دھاتوں کی بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی مندی کا رجحان دیکھا گیا جہاں فی اونس سونا 21 ڈالر سستا ہو کر 4,284 ڈالر کا ہو گیا ہے۔

سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کے نرخ میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، اور فی تولہ چاندی کی قیمت 60 روپے گر کر 6 ہزار 906 روپے ہو گئی ہے۔