LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں اگلے 3 ماہ خشک سالی کا خدشہ: سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ؛ نوجوان گھر بیٹھے ڈالر کمائیں حوثی ملیشیا کے حملے ناقابل قبول، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم پی سی بی نے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا 190 ملین پاؤنڈز کیس:عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں سماعت کیلیے مقرر ذہنی معذوری کے شکار شخص کا مقدمہ قابل سماعت قرار، عدالت نے درخواست مسترد کر دی ملک بھر کے بجلی صارفین پر ایڈجسٹمنٹس کا بھاری بوجھ منتقل کیے جانے کا خدشہ ای سی سی نے مزید 4 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دے دی آلائی کے علاقے بلیجہ میں اراضی کے تنازعے پر فائرنگ، 7 افراد جاں بحق، 10 زخمی امریکی ایف بی آئی کا حساس جرائم کا ڈیٹا بیس ہیک کرلیا گیا دعا ہے کہ وزیر اعظم اپنے 5 سال پورے کریں: بلاول بھٹو پاکستانی نژاد کینیڈین ذیشان واہلہ برٹش کولمبیا کے وزیر مملکت برائے ہاؤسنگ مقرر بریگزٹ کے بعد یورپی یونین اور برطانیہ کا اہم معاہدہ طے پا گیا اسرائیلی اپوزیشن رہنما گادی آئزن کا نیتن یاہو کو وزارت عظمیٰ سے ہٹانے کا اعلان امریکی محکمہ زراعت پر سائبر حملہ، اہم کمپیوٹر سسٹمز متاثر

ملک بھر کے بجلی صارفین پر ایڈجسٹمنٹس کا بھاری بوجھ منتقل کیے جانے کا خدشہ

Web Desk

21 November 2026

کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین پر آئندہ ماہ دسمبر میں سہ ماہی اور ماہانہ ایڈجسٹمنٹس کی مد میں بھاری مالی بوجھ منتقل کیے جانے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، جس کے تحت مجموعی ایڈجسٹمنٹ 4 روپے 22 پیسے فی یونٹ تک بڑھنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت دسمبر میں بجلی کی قیمتوں کے تعین سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں انہیں صارفین پر پڑنے والے ممکنہ اضافی بوجھ کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا، تاہم حکومت کی کوشش ہے کہ عوام پر کم سے کم بوجھ منتقل ہو۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت صارفین سہ ماہی اور ماہانہ ایڈجسٹمنٹس کی مد میں 2 روپے 89 پیسے فی یونٹ ادا کر رہے ہیں لیکن دسمبر میں یہ بوجھ نومبر کے مقابلے میں مزید ایک روپیہ 33 پیسے فی یونٹ بڑھنے کا امکان ہے، کیونکہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے جولائی تا ستمبر 2026ء کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں آئندہ 3 ماہ کے لیے ایک روپیہ 34 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دائر کر رکھی ہے جس پر نیپرا کی سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ ہے، جبکہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بھی اکتوبر 2026ء کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2 روپے 88 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی ہے جس کا اطلاق آئندہ ماہ متوقع ہے۔