سلطان اذلان شاہ ہاکی، پاکستان کی لگاتار دوسری فتح
Web Desk
22 November 2026
ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں جاری سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے اپنے دوسرے میچ میں امریکا کو 1 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل دوسری فتح اپنے نام کر لی ہے۔ میچ کے پہلے کوارٹر میں دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کر سکیں تاہم دوسرے کوارٹر میں پاکستانی کھلاڑیوں نے جارحانہ کھیل کا آغاز کیا اور 18ویں منٹ میں رانا وحید اشرف نے پہلا گول داغ کر ٹیم کو برتری دلائی جبکہ 21ویں منٹ میں سفیان خان نے پنالٹی کارنر کے ذریعے گول کر کے اسکور 2-0 کر دیا۔ تیسرے کوارٹر میں امریکا کے سیکائی نے گول کر کے خسارہ کم کیا لیکن محمد عماد نے فوری جوابی گول کر کے برتری 3-1 کر دی، جبکہ آخری کوارٹر میں 46ویں منٹ میں ابو محمد اور 58ویں منٹ میں حنان شاہد کے شاندار گولز کی بدولت گرین شرٹس نے مقابلہ 5-1 سے جیت لیا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ
22 November 2026
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید کمی ہو گئی
21 November 2026
جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں مزید کمی
21 November 2026
ملک بھر کے بجلی صارفین پر ایڈجسٹمنٹس کا بھاری بوجھ منتقل کیے جانے کا خدشہ
21 November 2026
ای سی سی نے مزید 4 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دے دی
21 November 2026
پٹرول کی قیمت میں ایک روہے کمی، ڈیزل 2 روپے لٹر مہنگا ہو گیا
20 November 2026
سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا
20 November 2026