LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان ترقی کے نئے دور میں داخل، 2035 تک ایک کھرب ڈالر کی معیشت کا ہدف کل جماعتی حریت کانفرنس کا 13 جولائی یومِ شہدائے کشمیر منانے کا اعلان امریکی یہودیوں میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی مقبولیت مٹی میں مل گئی اسحاق ڈار کا مالدیپ کی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، 61ویں یومِ آزادی پر مبارکباد دی اسٹاک مارکیٹ میں ہفتہ وار شدید مندی؛ سرمایہ کاروں کے 259 ارب روپے ڈوب گئے، امریکا اور اسرائیل کو جنگی جرائم کی سزا اور ہرجانہ ادا کرنا ہوگا: سربراہ ایرانی عدلیہ بنوں: پولیس نے 40 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کر دی، سروں کی قیمت مقرر پاکستان ہاکی کی بہتری کیلیے غیر ملکی کوچز نے کام شروع کر دیا غیر ملکی خواتین سے جنسی زیادتی اور اغوا کا کیس: ملزمان کا مزید 5 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور بہامس میں طیارہ گر کر تباہ، 10 افراد ہلاک یوکرین کا 28 روسی سمندری جہازوں پر حملہ، ماسکو نے سمندری راستہ بند کردیا سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج پھر قیمت بڑھ گئی سپریم کورٹ کا تعلیمی اداروں میں ہراسانی کے واقعات کی روک تھام کےلیے اہم فیصلہ جاری ایس ای سی پی کا انقلابی قدم؛ اب IBAN کے ذریعے ڈیجیٹل ’کے وائی سی‘ ہوگی، نادرا کے بلاک شناختی کارڈز پر انویسٹمنٹ اکاؤنٹس بھی فوری بلاک کرنے کا فیصلہ پاک امریکہ تجارتی معاہدے پر واشنگٹن میں اہم پیش رفت؛ مذاکرات مثبت رہے، اختلافات کم کرنے پر اتفاق

مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 24 ہزار روپے کا بڑا اضافہ

Web Desk

3 February 2026

مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 24 ہزار روپے مہنگا ہو کر 5 لاکھ 14 ہزار 362 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 20 ہزار 576 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد دس گرام سونا 4 لاکھ 40 ہزار 982 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 240 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 916 ڈالرز پر پہنچ گیا ہے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 741 روپے مہنگی ہو کر 9 ہزار 146 روپے کی سطح پر پہنچ گئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 636 روپے اضافے کے بعد 7 ہزار 841 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 86.71 ڈالرز ریکارڈ کی گئی ہے۔