عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ
Web Desk
7 August 2026
عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل اور نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں فی تولہ سونا اور چاندی نئ بلندیوں پر پہنچ گئے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 51 ڈالر کا بڑا اضافہ ہوا، جس کے بعد عالمی قیمت 4 ہزار 319 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔ عالمی منڈی میں اس غیر معمولی اضافے کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی دیکھے گئے، جہاں فی تولہ سونے کی قیمت 5 ہزار 100 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 54 ہزار 336 روپے ہو گئی۔ اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 372 روپے کا اضافہ ہوا، جس سے نئی قیمت 3 لاکھ 89 ہزار 519 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 2 ڈالر 80 سینٹس کے اضافے سے 64 ڈالر 60 سینٹس پر پہنچ گئی۔ عالمی سطح پر قیمتی دھات کی قدر بڑھنے پر مقامی مارکیٹ میں بھی فی تولہ چاندی 280 روپے کے اضافے سے 6 ہزار 939 روپے اور فی دس گرام چاندی 240 روپے مہنگی ہو کر 5 ہزار 949 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔
متعلقہ عنوانات
ڈیزل سستا، پٹرول کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا گیا
7 October 2026
سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا
7 October 2026
عالمی و مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی
7 October 2026
عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا، برینٹ آئل 101 ڈالر فی بیرل سے متجاوز
7 October 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
7 October 2026
امریکی سٹاک مارکیٹ میں تیزی، سرمایہ کاروں کی توجہ تیسری سہ ماہی کے مالی نتائج پر مرکوز
7 October 2026
ایران جنگ: برطانیہ میں ڈیزل کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی
6 October 2026
عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں استحکام
6 October 2026