سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ، قیمتیں تاریخ کی نئی بلندیوں پر پہنچ گئیں
Web Desk
23 January 2026
کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں، جس سے زیورات اور سرمایہ کاری کی مارکیٹ میں ہلچل مچ گئی ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں یکدم 91 ڈالر کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد سونے کی قیمت 4 ہزار 923 ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے اثرات مقامی سطح پر بھی دیکھے گئے، جہاں ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 9 ہزار 100 روپے اضافے کے بعد 5 لاکھ 14 ہزار 662 روپے کی تاریخی سطح پر پہنچ گئی۔
اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت 7 ہزار 802 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 41 ہزار 239 روپے ہو گئی۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی تولہ چاندی 372 روپے اضافے کے بعد 10 ہزار 275 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، جبکہ فی دس گرام چاندی کی قیمت 319 روپے اضافے سے 8 ہزار 809 روپے ہو گئی۔
ماہرین کے مطابق عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال اور سرمایہ کاروں کا محفوظ سرمایہ کاری کی جانب رجحان قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ ہے۔
متعلقہ عنوانات
رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارہ 10.8 ارب ڈالر ریکارڈ
3 October 2026
خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں 4 ارب 29 کروڑ روپے کی گیس چوری
3 October 2026
رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ میں تجارتی خسارہ 10.79 ارب ڈالر تک پہنچ گیا
2 October 2026
سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا
2 October 2026
روپے کی قدر میں بہتری، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا
2 October 2026
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور عالمی بینک کے وفد کی ملاقات،
2 October 2026
عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں اضافہ
2 October 2026
پیٹرول سبسڈی اور گیس کمپنیوں کے واجبات پر حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان ڈیڈلاک برقرار
2 October 2026