تیل فروخت کا ایرانی لائسنس منسوخ، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ
Web Desk
8 July 2026
امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے ایرانی تیل کی محدود فروخت کی اجازت دینے والے 21 جون کے جنرل لائسنس کو منسوخ کیے جانے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، کاروباری سرگرمیوں کے اختتام پر برینٹ خام تیل کی قیمت میں 1.87 ڈالر فی بیرل کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 76.03 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب، ایران پر حالیہ امریکی فوجی حملوں اور بڑھتی ہوئی سفارتی کشیدگی کے باعث امریکی خام تیل (WTI) کی قیمت میں بھی 3 فیصد سے زائد کا بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے بعد وہ 72.65 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کی حالیہ صورتحال اور سپلائی کی ممکنہ معطلی کے خدشات کے باعث عالمی توانائی کی مارکیٹ شدید دباؤ کا شکار ہے۔
متعلقہ عنوانات
تیل کی قیمتیں کم رکھنا امریکا کی پہلی ، ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنا دوسری ترجیح ہے: جے ڈی وینس
15 August 2026
انڈونیشیا میں زلزلے سے جانی نقصان پر وزیراعظم کا اظہار افسوس
15 August 2026
آزاد کشمیر الیکشن: نتائج کو’’فارم 47 پلس‘‘ کے نام سے یاد رکھا جائیگا: شرجیل میمن
15 August 2026
نیویارک کی تاریخی پاکستان ڈے پریڈ 42ویں سال میں داخل، بلال سعید پہلی بار میڈیسن ایونیو پر سر بکھیریں گے
15 August 2026
شور پرود کے پہاڑی سلسلے میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن،10 دہشت گرد ہلاک
15 August 2026
آزاد کشمیر میں عوام نے انتشار اور تشدد کی سیاست کو مسترد کر دیا: مریم نواز
15 August 2026
دنیا کے کسی معاشرے نے خواتین کو محکوم رکھ کر ترقی نہیں کی: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
15 August 2026
مخالفین کیساتھ ہمیشہ اچھا سلوک کیا، امید نہیں تھی کہ پیپلزپارٹی کی طرف سے شکایت کا موقع ملے گا: نوازشریف
15 August 2026