ایک شخص کا فون گرنے پر پانڈا نے اسے واپس کرنے سے انکار کر دیا
Web Desk
3 March 2026
چین کے صوبے سیچوان میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں 3 سالہ پانڈا نے انسانوں کی طرح اسمارٹ فون کی لت کا مظاہرہ کیا۔ 22 فروری کو ایک سیاح کا فون حادثاتی طور پر پانڈا کے انکلوژر میں گر گیا، جسے پانڈا نے فوری طور پر کسی نئے کھلونے کی طرح اچک لیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پانڈا فون کو اس طرح پکڑے رہا جیسے وہ اپنی سیلفی لینے کی کوشش کر رہا ہو۔ پانڈا بیس کے عملے نے اسے پسندیدہ غذا “گاجر” کا لالچ بھی دیا، مگر اس نے کھانا تو کھا لیا لیکن فون واپس کرنے پر آمادہ نہ ہوا۔ کئی گھنٹوں کی مشقت کے بعد جب پانڈا فون سے اکتا گیا، تب کہیں جا کر عملہ اسے واپس حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔
متعلقہ عنوانات
امریکا: چار رکنی ٹیم نے ڈسک گالف کا نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا
14 September 2026
امریکا: سروے کے دوران 25 لاکھ سال قدیم دانت دریافت
14 September 2026
66 ملین برس قدیم ٹی ریکس کے قدموں کے نشانات دریافت
13 September 2026
ساڑھے 4 ہزار سال قدیم عظیم اہرام مصر میں ریاضیاتی کوڈ پوشیدہ
13 September 2026
91 سالہ شخص نے 2193 میل کا سفر مکمل کرکے دوبارہ ریکارڈ بنالیا
12 September 2026
چین: ویڈیوز کیلئے بے تحاشا کھانا کھانے والی 24 سالہ انفلوئنسر اچانک چل بسی
12 September 2026
دنیا کی سب سے ’’ دُبلی پتلی کار‘‘، ریکارڈ بُک میں نام درج
12 September 2026
91 سالہ شخص نے 2193 میل کا سفر مکمل کرکے دوبارہ ریکارڈ بنالیا
11 September 2026