15 سالہ لڑکے نے گرل فرینڈ کو چھوڑنے کےلیے اسکول بس چوری کرلی
Web Desk
23 March 2026
ویسباڈن: جرمنی میں ایک 15 سالہ لڑکے نے اپنی گرل فرینڈ کو دوسرے شہر کے اسکول پہنچانے کے لیے ٹرانسپورٹ کمپنی کی پوری بس ہی چرا لی اور طویل سفر طے کر کے پولیس اور عوام دونوں کو حیرت زدہ کر دیا۔ یہ غیر معمولی واقعہ جرمن شہر ویسباڈن میں پیش آیا، جہاں لڑکا مبینہ طور پر بس ڈپو میں داخل ہوا اور گاڑیوں کی ‘ماسٹر چابی’ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا۔
رپورٹس کے مطابق، لڑکا صبح 6 بجے خاموشی سے بس لے کر ڈپو سے روانہ ہوا، اور حیرت انگیز طور پر سی سی ٹی وی کیمروں میں ریکارڈ ہونے کے باوجود عملے نے اسے معمول کی کارروائی سمجھ کر نظر انداز کر دیا۔ بس کمپنی کو دوپہر کے وقت شک ہوا جب کسی بھی ڈرائیور نے اس بس کو لے جانے کا اعتراف نہیں کیا، جس کے بعد پولیس کو فوری اطلاع دی گئی۔
پولیس نے بس میں نصب جی پی ایس (GPS) سسٹم کی مدد سے گاڑی کو ویسباڈن سے تقریباً 130 کلومیٹر (80 میل) دور ‘کارل شور’ کے مقام پر ٹریس کر لیا۔ جب پولیس نے بس کو روکا تو وہ یہ دیکھ کر دنگ رہ گئے کہ ڈرائیونگ سیٹ پر ایک کم عمر لڑکا موجود تھا جو اپنی گرل فرینڈ کو اسکول سے واپس گھر لے جا رہا تھا۔ پولیس اب اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ لڑکے نے ماسٹر چابی کیسے حاصل کی اور اتنی بڑی گاڑی چلانے کی مہارت کہاں سے سیکھی۔ لڑکے کو اب چوری اور بغیر لائسنس گاڑی چلانے جیسے سنگین الزامات کا سامنا ہے۔
متعلقہ عنوانات
کھڑکیاں صاف کرنے کا 71 سالہ چیمپئن
3 August 2026
امریکا: کم وقت میں بند آنکھوں سے روبک حل کرنے کا ریکارڈ
3 August 2026
رونالڈو اور جارجینا کی ’دیسی شادی‘، اے آئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
3 August 2026
ہوبہو انسانوں کی طرح کا روبوٹک سر، جس کے تاثرات آپ کو حیران کر دیں گے
3 August 2026
چین: کاسمیٹک سرجری نے خاتون کا چہرہ بگاڑ دیا
1 August 2026
30 سیکنڈ میں دل کی بیماریوں کا پتا لگانے والا ٹوائلٹ
1 August 2026
چوہا قیمتی ہیروں سے مزین زیورات لے اُڑا!
31 July 2026
دنیا کے مہنگے ترین آم، قیمت سیکڑوں ہزاروں میں نہیں بلکہ لاکھوں روپے میں
31 July 2026