آسٹریلیا: چور مہاتما گاندھی کا مجسمہ لے اُڑے، پاؤں چھوڑ گئے
Web Desk
5 February 2026
میلبرن: آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں واقع آؤسٹریلین انڈین کمیونٹی سینٹر کے باہر نصب مہاتما گاندھی کا 420 کلوگرام وزنی کانسی کا مجسمہ چوری ہو گیا، جس پر بھارتی کمیونٹی میں شدید تشویش اور غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ پیر اور منگل کی درمیانی شب تقریباً 12 بج کر 50 منٹ پر پیش آیا، جب تین نامعلوم افراد نے اینگل گرائنڈر کی مدد سے مجسمے کو اس کی بنیاد سے کاٹ کر چوری کر لیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں مجسمے کے صرف پاؤں باقی دکھائی دے رہے ہیں۔
یہ مجسمہ انڈین کونسل فار کلچرل ریلیشنز (ICCR)، نئی دہلی کی جانب سے تحفے کے طور پر دیا گیا تھا، جس کی بھارتی کمیونٹی کے لیے تاریخی، ثقافتی اور علامتی اہمیت تھی۔ مجسمے کا افتتاح 12 نومبر 2021 کو اس وقت کے آسٹریلوی وزیرِاعظم اسکاٹ موریسن نے کیا تھا۔
ویکٹوریہ پولیس کے نکس کرائم انویسٹیگیشن یونٹ نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ مقامی اسکریپ میٹل فروشوں کو بھی خبردار کیا گیا ہے کہ کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی فوری اطلاع پولیس کو دی جائے۔
آؤسٹریلین انڈین کمیونٹی چیریٹیبل ٹرسٹ کے کمیٹی رکن سنتوش کمار کے مطابق چوری کا واقعہ جزوی طور پر سی سی ٹی وی کیمروں میں ریکارڈ ہوا ہے اور اگلے روز پولیس کو رپورٹ کیا گیا۔
پولیس اور کمیونٹی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اس واقعے کو بھارت مخالف بڑھتے ہوئے جذبات سے بھی جوڑا جا رہا ہے، جو حالیہ عرصے میں خالصتان سے منسلک انتہا پسند عناصر کی جانب سے بھارتی سفارتی مشنز اور کمیونٹی مراکز پر حملوں کے بعد نمایاں ہوئے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
امریکا میں کتوں کی سالانہ سرفنگ چیمپئن شپ کا انعقاد
4 August 2026
کھڑکیاں صاف کرنے کا 71 سالہ چیمپئن
3 August 2026
امریکا: کم وقت میں بند آنکھوں سے روبک حل کرنے کا ریکارڈ
3 August 2026
رونالڈو اور جارجینا کی ’دیسی شادی‘، اے آئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
3 August 2026
ہوبہو انسانوں کی طرح کا روبوٹک سر، جس کے تاثرات آپ کو حیران کر دیں گے
3 August 2026
چین: کاسمیٹک سرجری نے خاتون کا چہرہ بگاڑ دیا
1 August 2026
30 سیکنڈ میں دل کی بیماریوں کا پتا لگانے والا ٹوائلٹ
1 August 2026
چوہا قیمتی ہیروں سے مزین زیورات لے اُڑا!
31 July 2026