فرنچ اوپن ٹورنامنٹ کی مینجمنٹ نے کتے کو ایکریڈیٹیشن کارڈ جاری کر دیا
Web Desk
23 May 2026
ٹینس کے معتبر ترین گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ ‘فرنچ اوپن’ میں ایک انوکھا اور تاریخی واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ٹورنامنٹ کی انتظامیہ نے تاریخ میں پہلی بار کسی کتے کو باقاعدہ آفیشل ایکریڈیٹیشن کارڈ جاری کر دیا ہے۔ یہ کارڈ دنیا کی مایہ ناز ٹینس اسٹار اور عالمی نمبر ون ارینا سبالینکا کے پالتو کتے ’ایش‘ (Ash) کو جاری کیا گیا ہے۔ اس غیر معمولی فیصلے کے بعد ’ایش‘ کلے کورٹ (Clay Court) کے اس تاریخی ٹورنامنٹ کی تاریخ میں آفیشل ایکریڈیٹیشن حاصل کرنے والا پہلا پالتو جانور بن گیا ہے، جس کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہو چکی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق، ’ایش‘ اب اپنے اس خصوصی ایکریڈیٹیشن کارڈ کے ساتھ نہ صرف ٹورنامنٹ کے تمام ممنوعہ علاقوں میں جا سکتا ہے بلکہ وہ پریکٹس سیشنز سمیت پیرس میں ہونے والی تمام دیگر اہم سرگرمیوں میں بھی ارینا سبالینکا کے ساتھ سائے کی طرح موجود رہتا ہے۔ فرنچ اوپن مینجمنٹ کے اس حیران کن اور دلچسپ اقدام کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہو رہے ہیں، جہاں ٹینس کے مداح اور سوشل میڈیا صارفین کتے کو کارڈ جاری کیے جانے پر کہیں حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں تو کہیں اسپورٹس انتظامیہ کے اس دوستانہ اور اچھوتے رویے کو شدید سراہ رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
لڑکی نے 60 روز تک سو کر 28 لاکھ روپے سے زائد کمالیے
8 November 2026
شارجہ بک فیئر میں جرمن فنکار کا چلتا پھرتا درخت بچوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
7 November 2026
خاتون کاروباری شخصیت کا ملازماؤں کو مہنگے فولڈ ایبل آئی فونز کا تحفہ
7 November 2026
بھارت: 50 سالہ شخص دانت صاف کرتے ہوئے برش ہی نگل گیا
6 November 2026
اسلام آباد ایئرپورٹ کے ٹرمینل میں بندر گھس آیا: مسافروں میں حیرت
6 November 2026
10 سال سے زائد کی محنت، امریکی شہری نے دنیا کی سب سے بڑی ربڑ بینڈ بال بنا ڈالی
4 November 2026
90 سالہ جاپانی باڈی بلڈر کی فٹنس نے دنیا کو حیران کردیا
4 November 2026
مرغیاں کھا کھا کر باز موٹی، ماہرین نے ڈائٹ شروع کروا دی
4 November 2026