LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان، چین کے دل ایک دوسرے سے جڑے اور ایک ساتھ دھڑکتے ہیں: وزیراعظم ایف بی آر کی انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع 18 سال سے پیپلز پارٹی کی حکومت، سندھ بہت پیچھے رہ گیا: حافظ نعیم الرحمان آبنائے ہرمز میں 4 تجارتی جہازوں پر حملے، عالمی توانائی بحران کا خدشہ ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا عراق سے امریکی افواج کا انخلا مکمل، کل ’یوم خودمختاری‘ منانے کا اعلان پاکستان کا ایم ٹی آنر 25 کی بازیابی کے دوران جانی نقصان پر اظہار تعزیت پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں پارلیمانی امور پر مشاورت، اجلاس میں اہم معاملات زیر غور پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے کرسچن میرج بل 2026 کی منظوری دے دی پاکستان ایس سی او سربراہ اجلاس کی کامیاب میزبانی کیلئے پرعزم ہے: اسحاق ڈار ماسکو میں عالمی مذہبی کانفرنس، پاکستان سمیت 40 ممالک کے وفود کی شرکت آئی پی پیز نے ملک کی کمر توڑ دی، سسٹم کو بدل کر ضلعی معیشت پر جانا ہوگا، ایس ایم تنویر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے وکلا کی فہرست جیل حکام کے حوالے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد کی سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات، الوداعی دورہ دبئی سے اسرائیل جانے والی پرواز کی سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ

روس میں آسمان پر ’چار چاند‘ لگ گئے!

Web Desk

2 February 2026

روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں اتوار کی رات آسمان پر ایک ساتھ چار چاند چمکتے دیکھ کر مقامی افراد حیران و ششدر رہ گئے۔ نایاب اور دلکش منظر دیکھتے ہی شہری رک گئے اور دیر تک آسمان کی جانب دیکھتے رہے، جبکہ اس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئیں۔

وائرل ویڈیوز میں بظاہر ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے چاند نے خود کو کئی حصوں میں تقسیم کر لیا ہو، کیونکہ اصل چاند کے اردگرد روشن اور چمکتی ہوئی شکلیں واضح طور پر دکھائی دے رہی تھیں۔ آسمان کے نظاروں کے شوقین افراد کے لیے یہ منظر نہایت حیرت انگیز اور یادگار ثابت ہوا۔

آخر یہ “چار چاند” کیسے نظر آئے؟

ماہرین کے مطابق یہ کوئی خلائی یا غیر معمولی فلکیاتی واقعہ نہیں بلکہ ایک قدرتی مظہر ہے جسے پیرسیلینی (Paraselenae) کہا جاتا ہے۔ عام زبان میں اسے مون ڈاگ (Moon Dog) یا نقلی چاند بھی کہا جاتا ہے۔

یہ مظہر دراصل موسم سے جڑا ایک آپٹیکل الیوژن (Optical Illusion) ہے، جو اس وقت بنتا ہے جب فضا میں موجود برف کے باریک کرسٹل چاندنی کو مخصوص زاویوں سے منعکس کرتے ہیں۔ اسی انعکاس کے باعث اصل چاند کے اطراف ایک یا ایک سے زائد روشن دھبے نظر آتے ہیں، جو دیکھنے میں اضافی چاند محسوس ہوتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مظہر سرد علاقوں میں نسبتاً زیادہ دیکھا جاتا ہے اور اگرچہ نایاب ہے، مگر قدرتی طور پر بالکل بے ضرر اور خوبصورت نظارہ ہوتا ہے۔