پی سی بی کے سابق چیف ایگزیکٹو وسیم خان باسکٹ بال کی عالمی تنظیم کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر
Web Desk
25 July 2026
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے انٹرنیشنل باسکٹ بال فیڈریشن (FIBA) میں اہم عہدہ سنبھال کر کھیل کی دنیا میں نئی ذمہ داری حاصل کر لی ہے۔ عالمی تنظیم نے وسیم خان کو فیبا (FIBA) کا ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر کرنے کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔
وسیم خان نے سوئٹزرلینڈ میں واقع ادارے کے مرکزی دفتر کا دورہ کر کے اپنی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ وہ باضابطہ طور پر جنوری 2027 میں اس اہم عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ اس نئی ذمہ داری کے تحت خطے کی 44 باسکٹ بال فیڈریشنز براہِ راست ان کی نگرانی میں کام کریں گی۔
واضح رہے کہ وسیم خان اس سے قبل آئی سی سی (ICC) کے جنرل منیجر کرکٹ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے اور انہوں نے رواں سال اس عہدے سے سبکدوشی کا اعلان کیا تھا۔ وہ 2019 سے 2021 کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو بھی رہ چکے ہیں
متعلقہ عنوانات
انگلینڈ سے شکست کے بعد قومی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر پہنچ گئی
22 August 2026
ورلڈ تائیکوانڈو پریذیڈنٹ کپ ایشیا ریجن اختتام پذیر
22 August 2026
آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر
22 August 2026
پاکستانی ویمن فٹ بالر مریم محمود نے انٹرنیشنل آنر بورڈ پر جگہ بنالی
22 August 2026
مجھ سمیت رضوان اور سعود شکیل سے پرفارم نہیں ہو رہا، کپتان قومی ٹیم کا اعتراف
22 August 2026
فیفا ورلڈ کپ فائنل کے بعد جھگڑا، ارجنٹینا اور سپین کے کھلاڑیوں پر پابندی و جرمانے
22 August 2026
لیڈز ٹیسٹ میں پاکستان کو عبرتناک شکست، انگلینڈ نے اننگز اور 103 رنز سے میچ جیت لیا
22 August 2026
لیجنڈری فٹ بالر برٹو کارلوس نے اسلام قبول کرنے کی خبریں بے بنیاد قرار دے دیں
22 August 2026