لارڈز ٹیسٹ: امام الحق پر جعلی انجری کا الزام
Web Desk
30 August 2026
سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم نے اوپننگ بیٹر امام الحق پر ‘جعلی انجری’ اور ڈرامے بازی کا سنگین الزام عائد کر دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق امام الحق نے پنڈلی میں تکلیف کی شکایت کی تھی تاہم پی سی بی کے سکین میں صرف معمولی کھنچاؤ رپورٹ ہوا۔ میدان میں ڈرتے ڈرتے آنا، سٹرائیک ڈیبیو کرنے والے نوجوان بیٹر اذان اویس کو تھمانا اور معمولی چوٹ کو بہانا بنانا امام الحق کے لیے کرکٹ حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کا سبب بن رہا ہے۔ سابق چیف سلیکٹر کے مطابق تجربہ کار ہونے کے باوجود انہوں نے اہم موقعوں پر پہلی گیند فیس نہیں کی اور ناتجربہ کار کھلاڑی کو آگے کر دیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ 8 ٹیسٹ میچوں کی دوسری اننگز میں امام الحق کا ریکارڈ بھی انتہائی مایوس کن رہا ہے جہاں وہ صرف 5.5 کی اوسط سے 45 رنز بنا سکے جبکہ فیلڈنگ میں بھی اہم کیچز چھوڑے۔
متعلقہ عنوانات
پریزیڈنٹ ٹرافی: پشاور اور ایبٹ آباد میں شیڈول میچز لاہور، شیخوپورہ منتقل
12 October 2026
پاکستان نے سری لنکا کو ہرا کر ٹی 20 سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی
12 October 2026
کرسٹیانو رونالڈو کیریئر کے 1000 گولز کے قریب، تعداد 980 ہو گئی
11 October 2026
کرسٹیانو رونالڈو کے مسائل میں اضافہ، ایک اور بڑا الزام عائد!
11 October 2026
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
10 October 2026
پاکستان اور بھارت کی جوڑی نے ورلڈ ٹینس جونیئر ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا
10 October 2026
پاک سری لنکا پہلا ٹی ٹوئنٹی: صاحبزادہ فرحان کی شاندار اننگز، پاکستان نے سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دے دی
9 October 2026
ہانگ کانگ سکسز کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان، عباس آفریدی کپتان برقرار
9 October 2026