LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان

پرو ہاکی لیگ، پاکستان ہاکی ٹیم کو مسلسل 12ویں شکست

Web Desk

21 June 2026

ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ میں پاکستان کی ناکامیوں کا سلسلہ رک نہ سکا، جہاں قومی ٹیم کو اسپین کے ہاتھوں بھی 4-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جو اس ایونٹ میں پاکستان ہاکی ٹیم کی مسلسل 12ویں ناکامی ہے۔

بیلجیم میں کھیلے گئے اس میچ میں اسپین نے اپنے سینئرز اور اہم کھلاڑیوں کو آرام دے کر نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا تھا، لیکن اس کے باوجود پاکستانی ٹیم اس سنہری موقع سے کوئی فائدہ نہ اٹھا سکی۔ میچ کے ابتدائی کوارٹر میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا اور یہ بغیر کسی گول کے برابر رہا؛ اس دوران اسپین کو برتری حاصل کرنے کا بہترین موقع ملا مگر پاکستانی گول کیپر علی رضا نے شاندار پنالٹی اسٹروک روک کر حریف ٹیم کو پہلے برتری حاصل کرنے سے روک دیا۔

میچ کے 28ویں منٹ میں پاکستان کے ابوبکر محمود نے فیلڈ گول کر کے ٹیم کو 1-0 کی برتری دلائی، لیکن یہ خوشی زیادہ دیر قائم نہ رہ سکی اور اگلے ہی منٹ میں اسپین کے پیپ کینیل نے گول داغ کر مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا، جس کے بعد ہاف ٹائم تک یہی اسکور برقرار رہا۔ تیسرے کوارٹر میں اسپین نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے مسلسل 2 گول کر کے اسکور 3-1 کر دیا، تاہم کوارٹر ختم ہونے سے کچھ دیر قبل ابوبکر محمود نے پاکستان کی جانب سے اپنا دوسرا گول کر کے خسارہ کم کیا۔ چوتھے اور آخری کوارٹر میں اسپینش ٹیم نے ایک اور گول کر کے برتری کو 4-2 کر دیا اور میچ کا اختتام اسی اسکور پر ہوا ڈیزائن۔ ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ کے آخری مرحلے میں شرکت کے لیے اب پاکستان ہاکی ٹیم انگلینڈ کا رخ کرے گی، جہاں 23 جون کو اس کا روایتی حریف بھارت (انڈیا) کے خلاف اہم میچ شیڈولڈ ہے۔