LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان

ورلڈ کپ کے بعد فیفا کی نئی رینکنگ جاری: عالمی چیمپئن سپین پہلے نمبر پر براجمان

Web Desk

21 July 2026

فٹبال ورلڈ کپ کے اختتام کے بعد فیفا نے تازہ ترین عالمی رینکنگ جاری کر دی ہے، جس میں عالمی چیمپئن سپین نے لیونل میسی کی ٹیم ارجنٹینا سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے۔ ایک درجہ ترقی کے بعد سپین پہلے نمبر پر آ گیا ہے، جبکہ ارجنٹینا تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلی گئی ہے۔ رینکنگ میں فرانس تیسرے اور انگلینڈ چوتھے نمبر پر برقرار ہیں، جبکہ برازیل اور مراکش کی ٹیمیں ایک ایک درجہ پیش رفت کے بعد بالترتیب 5 ویں اور 6 ویں نمبر پر آ گئی ہیں۔ دوسری جانب کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم پرتگال 2 درجے تنزلی کے ساتھ 7 ویں نمبر پر چلی گئی ہے۔ ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی دکھانے والی میکسیکو کی ٹیم 4 درجے ترقی کے ساتھ ٹاپ 10 میں شامل ہو گئی ہے، جبکہ کوارٹر فائنل میں پہنچنے والی ناروے کی ٹیم نے 12 درجے کی لمبی چھلانگ لگا کر 19 ویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔