LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم کا ملائیشین ہم منصب سے رابطہ،تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق فیلڈ مارشل سے جمہوریہ کانگو کے دفاعی وفد کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق پاکستان سمیت 12 ممالک کی شمال مغربی شام میں اسرائیلی فضائی حملے کی شدید مذمت اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے جا رہے ہیں: سہیل آفریدی بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم بلوچستان میں 10 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 37 دہشتگرد ہلاک اپوزیشن جماعتوں کے نئے الائنس کا معاملہ، اہم مشاورتی اجلاس آج ہوگا پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے اجلاس، اپوزیشن کا احتجاج ملائیشین وزیر داخلہ کا نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ، ڈیجیٹل نظام کو سراہا امریکی پابندیاں اور معاشی دباؤ مشرقِ وسطیٰ کے مسئلے کا حل نہیں: چین عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ہے، سیاست کا معیار گٹر میں ڈال دیا گیا ہے، خواجہ آصف عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر پنجاب میں بلدیاتی انتخابات، الیکشن میٹریل کی خریداری کے اقدامات شروع وزیراعلیٰ مریم نواز نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا افتتاح کر دیا

فیفا ورلڈ کپ گروپ مرحلے کا آخری روز، 28 ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئیں

Web Desk

27 June 2026

فیفا ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے کا آج آخری روز ہے، جس میں 6 اہم میچز کھیلے جائیں گے۔ ایونٹ میں اب تک 28 ٹیمیں راؤنڈ آف 32 کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں، جبکہ آخری 4 ٹیموں کا فیصلہ آج کے میچز کے بعد ہوگا۔

گزشتہ روز کھیلے گئے میچوں میں دلچسپ مقابلے دیکھنے میں آئے۔ ایران اور مصر کا میچ 1-1 سے برابر رہا، تاہم ایران کے آخری لمحات میں کیے گئے گول کو آف سائیڈ قرار دینے پر سوشل میڈیا پر شائقین نے کڑی تنقید کی۔ دیگر میچوں میں فرانس نے ناروے کو 1-4 سے شکست دی، جس میں عثمان ڈیمبیلے نے شاندار ہیٹ ٹرک اسکور کی۔ سینیگال نے عراق کو 0-5 سے آؤٹ کلاس کیا، جبکہ سپین نے یوروگوئے کو 0-1 سے ہرا دیا۔ سعودی عرب اور کیپ ورڈی کا میچ گول ہوئے بغیر برابر رہا، جس کے ساتھ ہی کیپ ورڈی ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچنے والا تاریخ کا سب سے چھوٹا ملک بن گیا ہے۔ آج کے اہم میچوں میں پاناما کا مقابلہ انگلینڈ سے اور کروشیا کا گھانا سے جاری ہے۔ اس کے علاوہ کولمبیا بمقابلہ پرتگال، ڈی آر کانگو بمقابلہ ازبکستان، الجزائر بمقابلہ آسٹریا اور اردن کا مقابلہ ارجنٹینا سے ہوگا۔