LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو فنڈز جاری کئے جانے کی خبروں کی تردید پاکستان اور ایران کا مشترکہ ٹرانسپورٹ کمیٹی فعال کرنے پر اتفاق اسرائیل نے امریکا سے تل ابیب ایئرپورٹ خالی کرنے کی درخواست کر دی پاکستان عالمی سطح پر امن اور استحکام کی علامت بن رہا ہے، اسحاق ڈار صدر مملکت اور وزیراعظم کا وینزویلا میں زلزلے سے تباہی و نقصان پر اظہار افسوس ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی آبنائے ہرمز سے گزرنے کیلئے پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے ساتھ کوآرڈینیشن لازمی ہے: ایران 9 محرم کے جلوس برآمد ہونا شروع، سکیورٹی ہائی الرٹ، موبائل فون سروس جزوی معطل آبنائے ہرمز کی ٹریفک معمول کی طرف واپس آ گئی ہے، میری ٹائم ٹریکر قطر و سعودی وزرائے خارجہ کا رابطہ، علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال برازیل نے سکاٹ لینڈ کو 0-3 سے شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنا لی امریکہ سمیت مختلف ممالک میں 7.5 شدت کا زلزلہ، وینزویلا میں 10 ہزار سے زائد اموات کا خدشہ، سونامی وارننگ جاری اٹلی نے ایران جنگ میں امریکہ کو مدد فراہم کرنے کا نیٹو چیف کا بیان مسترد کر دیا مارک روٹے کا بیان جنگ میں نیٹو کی فعال شمولیت کا واضح اور سنگین اعتراف ہے، ایران

فیفا ورلڈکپ: سٹیڈیم آنے والے شائقین پر بڑی پابندی عائد

Web Desk

4 June 2026

نیویارک: فٹ بال کی عالمی گورننگ باڈی (FIFA) نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے باقاعدہ آغاز سے چند دن قبل ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے شائقینِ فٹ بال کے اسٹیڈیم میں دوبارہ استعمال ہونے والی (Reusable) پانی کی بوتلیں ساتھ لانے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق، فیفا کا یہ چونکا دینے والا فیصلہ اسٹیڈیم کے ضابطہ اخلاق (Code of Conduct) میں آخری وقت میں کی جانے والی ایک اہم تبدیلی کے بعد سامنے آیا ہے۔

فیفا کی جانب سے اس سے قبل شائقین کو کچھ رعایت دی گئی تھی، تاہم اب سیکیورٹی پروٹوکولز کو مزید سخت کر دیا گیا ہےابتدائی طور پر فیفا نے شائقین کو اس بات کی اجازت دی تھی کہ وہ اسٹیڈیم کے اندر شفاف اور بالکل خالی پلاسٹک کی ری یوزایبل بوتلیں ساتھ لا سکتے ہیں۔منگل کے روز سے نافذ العمل ہونے والے نئے اور سخت ضابطے کے تحت اب ایسی تمام بوتلوں کے اسٹیڈیم میں داخلے کو مکمل طور پر ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔ فیفا انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ بوتلیں، کپ، جار اور کین جیسی سخت اشیاء کو اگر کسی اشتعال یا جوش میں میدان کے اندر پھینکا جائے، تو اس سے کھلاڑیوں اور وہاں موجود تماشائیوں کے شدید زخمی ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔ اسی سیکیورٹی رسک کے پیشِ نظر یہ حفاظتی اقدام اٹھایا گیا ہے۔

فیفا کا کہنا ہے کہ میچز کے دوران کھلاڑیوں، ریفریز، رضاکاروں، آفیشل عملے اور شائقین کی فول پروف حفاظت اس کی اولین ترین ترجیح ہے۔ ادارے نے مزید واضح کیا کہ بعض میزبان اسٹیڈیمز کی انتظامیہ نے پہلے ہی بیرونی بوتلوں پر پابندی عائد کر رکھی تھی، جسے اب کسی بھی ابہام سے بچنے کے لیے پورے ٹورنامنٹ میں یکساں طور پر نافذ کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب، فیفا کے اس اچانک فیصلے پر فٹ بال شائقین کی بڑی تعداد نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ شائقین کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کے دوران شدید گرم موسم میں پانی کی مسلسل دستیابی ایک بڑا چیلنج بن سکتی ہے، کیونکہ بعض میزبان مقامات پر درجہ حرارت 26 سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے۔

شائقین کی اس تشویش پر فیفا نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اسٹیڈیمز کے اندر اور اطراف میں شائقین کے لیے مسٹنگ اسٹیشنز (Misting Stations)، ہائیڈریشن پوائنٹس، کولنگ ٹینٹس اور پینے کے صاف پانی کی دیگر تمام ضروری سہولیات وافر مقدار میں فراہم کی جائیں گی تاکہ تماشائیوں کو کوئی تکلیف نہ ہو۔

واضح رہے کہ تاریخ میں پہلی بار 48 ٹیموں پر مشتمل یہ بڑا فیفا ورلڈ کپ 11 جون سے 19 جولائی (2026) تک امریکا، کینیڈا اور میکسیکو کی مشترکہ میزبانی میں منعقد ہونے جا رہا ہے، جس کے لیے تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں۔