وفاقی آئینی عدالت کا بڑا فیصلہ: توہینِ عدالت کے مقدمات سننے کے اختیار کی توثیق، چیئرمین ڈرگ کورٹ کی اپیل خارج
Web Desk
8 April 2026
وفاقی آئینی عدالت نے توہینِ عدالت کے مقدمات کی سماعت کے حوالے سے ایک اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے اپنے قانونی اختیارِ سماعت کی توثیق کر دی ہے۔ عدالت نے فیصلے میں واضح کیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 189 اور 204 اسے توہینِ عدالت کے مقدمات سننے کا مکمل اختیار دیتے ہیں اور توہین کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کرنا عدالت کا بنیادی آئینی حق ہے۔ یہ فیصلہ ایک درخواست گزار کے اعتراض پر سامنے آیا جس کا موقف تھا کہ توہینِ عدالت آرڈیننس 2003 میں آئینی عدالت کا ذکر نہیں ہے، تاہم عدالت نے اسے مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ آئین کا آرٹیکل 204 اس حوالے سے بالکل واضح ہے۔
اسی فیصلے کے ساتھ عدالت نے چیئرمین ڈرگ کورٹ گوجرانوالہ کی برطرفی کے خلاف دائر اپیل بھی خارج کر دی ہے۔ درخواست گزار پر بطور چیئرمین ڈرگ کورٹ کوئی مقدمہ نہ نمٹانے کا الزام تھا اور عدالت نے قرار دیا کہ انہیں قانونی طریقہ کار کے مطابق برطرف کیا گیا۔ فیصلے میں اس بات پر بھی شدید برہمی کا اظہار کیا گیا کہ درخواست گزار نے فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد بینچ کے رکن جسٹس عامر فاروق کو خطوط لکھ کر بینچ سے الگ ہونے کا کہا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد جج کو ایسے خطوط لکھنا توہینِ عدالت کے زمرے میں آتا ہے اور عدالت کارروائی کا حق رکھتی ہے، تاہم اس معاملے میں تحمل کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
اسلام آبادمیں پاک، سعودیہ، ترکیہ ، مصرکی وزارتِ خارجہ کے سینئرحکام کا اہم اجلاس
14 April 2026
ٹک ٹاک کی پاکستان میں 2025 ء کی چوتھی سہ ماہی کے لیے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری
14 April 2026
بحری ناکہ بندی کا امریکی فیصلہ غیرقانونی اور اشتعال انگیز، ایرانی سفیررضاامیری
14 April 2026
پاکستان میں معاشی شرح نموسست، مہنگائی میں اضافے کا خدشہ،آئی ایم ایف کی آؤٹ لک رپورٹ
14 April 2026
پاور ڈویژن کا پیک آورز میں روزانہ سوا 2 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا اعلان
14 April 2026
صدرزرداری سے وزیراعظم کی ملاقات، پاک ایران مذاکرات کے تمام پہلوؤں پر اعتماد میں لیا
14 April 2026
وزیراعظم شہباز شریف کل سعودی عرب روانہ ہوں گے؛ ایک ماہ میں دوسرا دورہ
14 April 2026
اسحاق ڈار کی یورپی یونین خارجہ امور سے رابطہ، پاکستان کے سفارتی کردار کو سراہا گیا
14 April 2026