LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم ’اپنا گھر اسکیم‘: دو ماہ میں منظور شدہ ہاؤسنگ فنانسنگ میں 117 فیصد کا ریکارڈ اضافہ اسلام آباد ہائیکورٹ: راول جھیل کنارے نیول فارمز اور نیول سیلنگ کلب کو غیر قانونی قرار دینے کا 2022ء کا فیصلہ کالعدم ریاض: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اہم سائبر سیکیورٹی معاہدے پر دستخط یونٹی فوڈز کے شیئرز میں مبینہ انسائیڈر ٹریڈنگ، ایس ای سی پی کی تحقیقات میں تیزی امیر جماعت اسلامی کا کل ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان بھارت سندھ طاس معاہدے سے متعلق فیصلے کو مسترد نہیں کرسکتا، ترجمان دفتر خارجہ پاکستان نیوی کی میری ٹائم مشق ’سی سپارک 2026‘ کراچی میں شروع بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور بچوں سے بات نہ کروانے کا معاملہ، توہینِ عدالت کی درخواست دائر پاکستان کا کرغزستان کے ساتھ تجارت 2 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اظہار ملک میں کاروباری اوقات کار میں اضافے کی سفارش صدر زرداری سے لندن میں محسن نقوی کی ملاقات، اہم پیغام پہنچایا وزیراعظم شہباز شریف کی بشکیک میں صدارتی محل آمد، گارڈ آف آنر پیش ایف سی بلوچستان ٹریننگ سینٹر خضدار میں بیسک ملٹری ٹریننگ بیچ 76 کی پاسنگ آؤٹ پریڈ یوم دفاع و شہداء: پشاور کے تعلیمی اداروں میں پاک فوج کے زیراہتمام تقریبات ایئر ڈیفنس نے فضائی حدود میں داخل ہونے والے میزائلوں کو ناکام بنا دیا: اردن

قدرتی آفات کے تباہ کن اثرات کم کرنے کیلئے مضبوط انفراسٹرکچر ناگزیر ہے: وزیراعظم

Web Desk

29 April 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے زلزلوں کے متاثرین کی یاد کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قدرتی آفات کے اثرات کو کم کرنے کے لیے پیشگی اطلاع کی ٹیکنالوجی اور تعمیراتی شعبے میں حفاظتی اقدامات کو شامل کرنا انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے اکتوبر 2005 کے تباہ کن زلزلے کی یاد دلاتے ہوئے کہا کہ اس سانحے نے ملک پر گہرے انسانی اور معاشی اثرات چھوڑے، جس میں 80 ہزار جانیں ضائع ہوئیں۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ حکومت کی ترجیحات میں کمیونٹی ریسپانڈرز کی تربیت، اسکولوں کے نصاب میں آفات سے متعلق تعلیم کی شمولیت اور سیٹلائٹ ماڈلنگ جیسے جدید نظام میں سرمایہ کاری شامل ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر بھی زور دیا کہ وہ قدرتی آفات سے بچاؤ کے لیے مشترکہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں تاکہ ایک محفوظ اور مضبوط مستقبل کی تعمیر ممکن ہو سکے۔