وزیراعظم سے کابینہ ارکان کی ملاقاتیں،وزارتوں سے متعلقہ اُمور پر تبادلہ خیال
Web Desk
29 April 2026
وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی، وزیر صحت مصطفیٰ کمال، وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی اور معاون خصوصی ہارون اختر خان نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی نے ریلوے کے جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی، جس پر وزیراعظم نے فریٹ سروس کو مزید مؤثر بنانے اور مسافروں کے لیے باحفاظت سفر یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے بیماریوں کی روک تھام کے اقدامات سے آگاہ کیا، جبکہ خالد حسین مگسی نے سائنس و ٹیکنالوجی کے منصوبوں پر پیش رفت رپورٹ پیش کی۔ وزیراعظم نے وزارتوں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے عوامی سہولیات کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے پر زور دیا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان نے امریکی ڈالر بینچ مارک یورو بانڈ جاری کرنے کا عمل شروع کر دیا
1 September 2026
لیسکو چیف کی ترقی سے متعلق اجلاسوں کے منٹس شہری کو فراہم کرنے کا حکم برقرار
1 September 2026
ولادی ووستوک میں 11واں ایسٹرن اکنامک فورم شروع، 80 ممالک کے نمائندوں کی شرکت
1 September 2026
شنگھائی تعاون تنظیم ابھرتی ہوئی کثیر قطبی دنیا کا آزاد اور بااثر مرکز بن چکی ہے، صدر پوتن
1 September 2026
پاکستان پائیدار علاقائی امن کیلئے پرعزم، پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا ناقابل قبول ہے: وزیراعظم
1 September 2026
امریکا اسلام آباد ایم او یو پر عمل کرے تو ایران بھی تیار ہے: ایرانی صدر مسعود پزشکیان
1 September 2026
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی عباس عراقچی سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال
1 September 2026
اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو طبی سہولیات، اخبارات اور کتابیں فراہم کرنے کی ہدایت
1 September 2026