شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کی سندھ حکومت پر کڑی تنقید؛ کراچی کی بدحالی لا ذمے دار کون۔۔؟
Web Desk
29 April 2026
سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سندھ حکومت کی 17 سالہ کارکردگی پر شدید سوالات اٹھا دیے ہیں۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کراچی جیسے بڑے شہر کی بدحالی ملک کے لیے بدنصیبی ہے، یونیورسٹی روڈ جیسی اہم سڑک کا ٹھیکہ 5 سال گزرنے کے باوجود مکمل نہ ہونا ایک معمہ ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ملک میں کرپشن اور لوٹ کھسوٹ کی ایسی مثال تاریخ میں نہیں ملتی، جس کا پیسہ لندن اور دبئی کے محلات میں جا رہا ہے۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ کراچی ترقی کرے گا تو ہی پاکستان ترقی کرے گا، مگر یہاں پانی کی کمی نہیں بلکہ فراہمی کا مسئلہ ہے اور ٹینکر مافیا راج کر رہی ہے۔ رہنماؤں نے خبردار کیا کہ وفاق کنگال ہو چکا ہے اور تمام وسائل صوبوں کے پاس ہونے کے باوجود عوام اسکول، صحت اور بنیادی انفراسٹرکچر جیسی سہولیات سے محروم ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کی کوششوں سے جنگ بندی ہوئی، توسیع بھی کی گئی جو تاحال برقرار ہے: وزیراعظم
29 April 2026
پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت، پاک فوج کا بھرپور جواب
29 April 2026
وفاقی کابینہ کا اجلاس، مشرقِ وسطیٰ تنازع میں پاکستان کی کوششوں کا جائزہ
29 April 2026
بانی پی ٹی آئی بلاوجہ جیل میں ہیں، نظریہ قید نہیں کیا جا سکتا: سہیل آفریدی
29 April 2026
زلزلوں سے بچاؤ کیلئے جدید تعمیراتی ٹیکنالوجی ناگزیر ہے: مریم نواز شریف
29 April 2026
بنوں میں رات گئے مزنگہ پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام
29 April 2026
قدرتی آفات کے تباہ کن اثرات کم کرنے کیلئے مضبوط انفراسٹرکچر ناگزیر ہے: وزیراعظم
29 April 2026
وزیراعظم شہبازشریف مئی کے آخرمیں چین کا دورہ کریں گے، اہم ملاقاتیں متوقع
28 April 2026