انٹر پول نے ملک ریاض اور علی ریاض ملک کے ریڈ وارنٹ جاری کر دیئے
Web Desk
29 April 2026
قومی احتساب بیورو (نیب) کی درخواست پر انٹرپول نے بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض اور ان کے بیٹے علی ریاض ملک کے ریڈ وارنٹ جاری کر دیے ہیں۔ چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد بٹ نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے دونوں شخصیات کو منی لانڈرنگ کیسز میں پہلے ہی اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔ ڈی جی آپریشنز نیب امجد مجید اولکھ کے مطابق ملک ریاض کے خلاف 900 ارب روپے سے زائد کی تحقیقات مکمل ہو چکی ہیں، جبکہ مجموعی طور پر منی لانڈرنگ کے 37 ہائی پروفائل کیسز پر کارروائی جاری ہے۔ نیب حکام نے مزید بتایا کہ پنجاب اور سندھ میں لاکھوں ایکڑ اراضی واگزار کرائی گئی ہے اور بحریہ ٹاؤن کراچی کیس میں کئی سیاستدانوں اور پارلیمنٹرینز سے بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان میں کرپشن بارے آئی ایم ایف رپورٹ معتصب، نامناسب ہے: چیئرمین نیب
29 April 2026
بلاول بھٹو زرداری سے ازبکستان کے نووئی ریجن کے گورنر کی ملاقات
29 April 2026
پاکستان کی کوششوں سے جنگ بندی ہوئی، توسیع بھی کی گئی جو تاحال برقرار ہے: وزیراعظم
29 April 2026
شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کی سندھ حکومت پر کڑی تنقید؛ کراچی کی بدحالی لا ذمے دار کون۔۔؟
29 April 2026
پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت، پاک فوج کا بھرپور جواب
29 April 2026
وفاقی کابینہ کا اجلاس، مشرقِ وسطیٰ تنازع میں پاکستان کی کوششوں کا جائزہ
29 April 2026
بانی پی ٹی آئی بلاوجہ جیل میں ہیں، نظریہ قید نہیں کیا جا سکتا: سہیل آفریدی
29 April 2026
زلزلوں سے بچاؤ کیلئے جدید تعمیراتی ٹیکنالوجی ناگزیر ہے: مریم نواز شریف
29 April 2026