وفاقی آئینی عدالت نے سندھ ہائی کورٹ کا سپلیمنٹری امتحان سے متعلق فیصلہ کالعدم قرار دے دیا
Web Desk
3 February 2026
وفاقی آئینی عدالت نے سندھ ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا جس میں ایک طالبعلم کو سپیشل یا سپر سپلیمنٹری امتحان دینے کی اجازت دی گئی تھی۔ عدالت نے واضح کیا کہ ججز کو جذبات یا ہمدردی کے تحت نہیں بلکہ قانون کے مطابق فیصلے کرنا ہوتے ہیں۔
عدالت نے کہا کہ عدالتیں ذاتی اخلاقیات، ہمدردی یا سیاسی حقائق کی بنیاد پر حکم جاری نہیں کر سکتیں۔ فیصلے کی بنیاد قانون، آئین اور ضابطہ کار ہونی چاہیے، نہ کہ ذاتی عقائد یا نیک نیتی۔ ہائی کورٹس کا اختیار آرٹیکل 199 کے تحت محدود ہے اور وہ صرف وہی اختیار استعمال کر سکتی ہیں جو آئین یا قانون میں دیا گیا ہو۔
وفاقی آئینی عدالت نے مزید کہا کہ پاکستان ایک آئینی ریاست ہے اور ججز غیرجانبدار منصف ہوتے ہیں، جنہیں بلا خوف و امتیاز انصاف فراہم کرنا ہوتا ہے۔ ہمدردی کو قانونی ذمہ داری پر ترجیح دینا عدالتی منصب سے انحراف ہے۔ آرٹیکل 187 کے تحت ہمدردی کے کسی فیصلے کا اختیار صرف سپریم کورٹ اور ایف سی سی کو حاصل ہے۔
اس کیس کا تعلق شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے ایک طالبعلم سے تھا جو گردے کی پیوند کاری کے باعث سالانہ امتحان اور بعد ازاں سپلیمنٹری امتحان میں شریک نہ ہو سکا تھا۔ طالبعلم نے وائس چانسلر کو دو درخواستیں دی تھیں، لیکن یونیورسٹی نے انہیں مسترد کر دیا۔ اس کے بعد طالبعلم نے آرٹیکل 199 کے تحت سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا، جس پر جسٹس عامر فاروق نے 18 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا تھا۔
وفاقی آئینی عدالت کے فیصلے سے واضح ہو گیا ہے کہ عدالتی ساکھ اور آئینی اصول قانون پر عمل درآمد میں ہے، نہ کہ جذبات یا ہمدردی پر۔
متعلقہ عنوانات
شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، وفاقی وزیر مصدق ملک بھارت پہنچ گئے
20 November 2026
سعودی عرب کے حقِ دفاع کی حمایت، حوثی ملیشیا کے حملے بند کیے جائیں: پاکستان
20 November 2026
بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے وفاقی محکموں میں ہزاروں ملازمتوں کا اعلان
20 November 2026
انقلابی شاعر فیض احمد فیض کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے
20 November 2026
نئے صوبوں کے قیام سے ملک کو کوئی نقصان نہیں ہوگا: شوکت یوسفزئی
20 November 2026
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک کا عمران خان کی فوری رہائی، مناسب سلوک اور سیاسی کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
20 November 2026
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026