LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
الینوائے میں ڈیموکریٹ امیدوار نبیلہ سید نے ری پبلکن کے ڈاربی ہلز کو شکست دیدی ٹرمپ کی شدید مخالفت کے باوجود مشی گن سے عبدل السید مسلم سینیٹر منتخب وسط مدتی انتخابات کیلئے ایلون مسک کی بھاری مالی معاؤنت بھی کام نہ آئی عوام نے تقسیم کے بجائے اتحاد کی سیاست کا پیغام دیا: باراک اوباما امریکی عوام نے جنگ کے خلاف فیصلہ دے دیا: سپیکر ایرانی پارلیمنٹ امریکی وسط مدتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست کا سامنا، ڈیموکریٹ پارٹی واضح اکثریت سے کامیابی کی جانب گامزن بریت کے باوجود پولیس بھرتی سے نااہلی غیر قانونی قرار، 6 اہم اصول طے وزیراعظم آزاد کشمیر کا راولاکوٹ میں امن و امان اور انتظامی امور کا جائزہ مڈٹرم الیکشن کے نتائج قبول، ایران جنگ اور مہنگائی ریپبلکنز کی شکست کی وجہ بنی: ٹرمپ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کا مثبت رحجان ایران پر حملے کا فی الحال کوئی منصوبہ نہیں: امریکی صدر ٹرمپ 10 یورپی ممالک کا یوکرین کی حمایت میں پولینڈ میں مشترکہ فوجی مشقوں کا اعلان نیویارک میں خسرہ کی وباء شدت اختیار کر گئی، 30 سال بعد پہلی موت اسرائیل کی فلسطینیوں کے ساڑھے 9 ہزار گھر تباہ کرنیکی تیاری، مالکان کو نوٹس جاری ڈیجیٹل ذرائع حق خودارادیت کی تحریکوں کو دبانے کیلئے استعمال کئے جا رہے: پاکستان

بریت کے باوجود پولیس بھرتی سے نااہلی غیر قانونی قرار، 6 اہم اصول طے

Web Desk

4 November 2026

وفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں میں بھرتی سے قبل امیدواروں کے کردار اور سابقہ مقدمات کی جانچ پڑتال کے حوالے سے 6 بنیادی اصول طے کرتے ہوئے فیصلہ دیا ہے کہ محض ایف آئی آر کا اندراج کسی امیدوار کو خودبخود نااہل کرنے کی بنیاد نہیں بن سکتا۔ چیف جسٹس امین الدین خان نے پنجاب پولیس میں ڈرائیور کانسٹیبل کی بھرتی کیس کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کا فیصلہ اور امیدوار کو نااہل قرار دینے کا نوٹیفکیشن کالعدم کر دیا۔ عدالت نے قرآنی آیات کا حوالہ دیتے ہوئے قرار دیا کہ عدالتی بریت کے بعد پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ میں منفی اندارج نہیں کیا جا سکتا اور کردار کی تصدیق قیاس آرائی کے بجائے مستند شواہد پر ہونی چاہیے۔ سپریم بنچ نے عبداللطیف نامی امیدوار کی امیدواری بحال کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو 30 دن کے اندر میڈیکل معائنے کے بعد تعیناتی کا آرڈر جاری کرنے کی ہدایت کی اور واضح کیا کہ سماعت کا موقع دیے بغیر کسی کو فرائض سے خارج کرنا آئینی مساوات اور میرٹ کی خلاف ورزی ہے۔