ڈیجیٹل ذرائع حق خودارادیت کی تحریکوں کو دبانے کیلئے استعمال کئے جا رہے: پاکستان
Web Desk
4 November 2026
پاکستان نے عالمی ڈیجیٹل منظرنامے اور ٹیکنالوجی کے غیر متوازن استعمال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ بین الاقوامی ٹیکنالوجی کمپنیاں اور قابض قوتیں سنسرشپ، الگورتھم کی ہیرا پھیری اور ڈیجیٹل نگرانی کو ایک منظم ہتھیار کے طور پر استعمال کر کے عوام کی حقِ خودارادیت کے لیے جاری جائز تحریکوں کو دبانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے پریس قونصلر امانت علی نے جنرل اسمبلی کی چوتھی کمیٹی برائے خصوصی سیاسی و نوآبادیاتی امور میں اطلاعاتی امور کے جائزے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ علاقوں میں انٹرنیٹ کی بندش، ڈیجیٹل سنسرشپ اور سخت میڈیا قوانین کے ذریعے مظلوم عوام کی آواز کو دبایا جا رہا ہے تاکہ زمینی حقائق کو مسخ کر کے ان کی جدوجہد کو غیر معتبر بنایا جا سکے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ کثیر القومی ٹیک کمپنیوں کے غیر شفاف الگورتھمز اور پاور کنٹرول کی جواب دہی کے لیے ایک مؤثر عالمی فریم ورک تیار کیا جائے۔
پاکستانی مندوب نے اسلاموفوبیا، نسل پرستی اور غیر ملکیوں سے نفرت کے بڑھتے ہوئے رجحانات کی سدِباب کے لیے بین الاقوامی تعاون پر زور دیا۔ انہوں نے مصنوعی ذہانت (AI) کے غلط استعمال اور ڈس انفارمیشن کے خطرات سے بھی خبردار کیا، جبکہ اقوام متحدہ کے شعبہ اطلاعات (DGC) سے کثیر اللسانی نظام کو فروغ دینے اور مقامی پریس مراکز کو بااختیار بنانے کا مطالبہ کیا۔
متعلقہ عنوانات
ایران پر حملے کا فی الحال کوئی منصوبہ نہیں: امریکی صدر ٹرمپ
4 November 2026
10 یورپی ممالک کا یوکرین کی حمایت میں پولینڈ میں مشترکہ فوجی مشقوں کا اعلان
4 November 2026
نیویارک میں خسرہ کی وباء شدت اختیار کر گئی، 30 سال بعد پہلی موت
4 November 2026
اسرائیل کی فلسطینیوں کے ساڑھے 9 ہزار گھر تباہ کرنیکی تیاری، مالکان کو نوٹس جاری
4 November 2026
انٹرنیٹ ٹیکنالوجی سے انسانی ترقی کا فرق بڑھنا نہیں چاہئے: چینی وزارت خارجہ
4 November 2026
امریکی وسط مدتی انتخابات: ابتدائی نتائج میں ڈیموکریٹس کو واضح برتری حاصل
4 November 2026
عالمی منڈیوں میں اجناس کی قیمتوں میں رواں سال 23 فیصد اضافے کا امکان ہے: عالمی بینک
4 November 2026
وزیراعظم کی مہمند میں انسداد پولیو ٹیم پر حملے کی مذمت، دہشتگردی کے مکمل خاتمے کا عزم
4 November 2026